image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 12:57 Hrs(IST)
National

بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے لوک سبھا انتخابات جیتنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف عدلیہ میں اپیل کی جائے گی اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی اور سڑکوں پر جدوجہد کی جائے گی پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن جماعتوں کو مسلسل کمزور کر رہی ہے انکم ٹیکس ڈیارٹمنٹ سمیت دیگر کئی اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ انکم ٹیکس 25 سے 30 سال پرانے معاملات میں لوک سبھا انتخابات سے عین قبل اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس ایسے معاملات میں بی جے پی اور اس کے لیڈروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ اسی طرح کے نوٹس دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی موصول ہوئے ہیں اور جلد ہی ان جماعتوں سے بات چیت کے بعد مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
مسٹر ماکن نے کہا کہ کانگریس سپریم کورٹ جائے گی اور محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کے خلاف سڑکوں پر لڑے گی۔انکم ٹیکس محکمہ کی یہ کارروائی غیر قانونی ہے اور عدالت اسے منسوخ کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اس وقت تک لوک سبھا انتخابات ختم ہو چکے ہوں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کارروائی کا مقصد کانگریس کو مالی طور پر کمزور کرنا ہے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے لوک سبھا انتخابات نہ لڑ سکے۔
مسٹر ماکن نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے پہلے کانگریس سے 135 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور بینک کھاتوں کو منجمد کیا اور اب مختلف معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے 1823 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سال 2019 میں کانگریس کا لوک سبھا انتخابی خرچ 800 کروڑ روپے تھا۔
مسٹر ماکن نے کہا کہ انکم ٹیکس کے ان ہی سیکشنز میں جن کے تحت کانگریس کو نوٹس بھیجے جا رہے ہیں اور مطالبات کیے جا رہے ہیں، بی جے پی پر 4620 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس کی بازیابی کے لیے بہت جلد سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی جائے گی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

ابوجا، 27 اپریل (یو این آئی) نائیجیریا کی شمالی ریاست کانو میں ایک زیر تعمیر تین منزلہ عمارت گرنے سے تقریباً تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

ہوسٹن، 27 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) جمعہ کی سہ پہر مغربی امریکہ کی ایریزونا-نیو میکسیکو سرحد کے نزدیک پٹرول اور پروپین لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس سے مرکزی ٹرک روڈ بند ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) وسطی کشمیر کے سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں 12 روز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوکر لاپتہ ہونے والوں میں سے ہفتے کی صبح ایک اور کمسن کی لاش یہاں سیمنٹ کدل کے نزدیک با زیاب کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان ہے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image