NationalPosted at: Sep 18 2020 10:55PM مودی حکومت سے کسانوں کا اعتماد اٹھ چکا : راہل
نئی دہلی ، 18 ستمبر (بات) سابق کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر قول و فعل میں تضاد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت والی حکومت کسان مخالف ہے اور ملک کے کسانوں نے ان پر اعتماد کھو دیا ہے مسٹر گاندھی نے جمعہ کو کہا ، "کسانوں کا مودی حکومت پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے کیوں کہ شروع سے ہی مودی کے قول و فعل میں فرق رہا ہے - نوٹ بندی ، غلط جی ایس ٹی اور ڈیزل پر بھاری ٹیکس۔ بیدار کسان جانتے ہیں - زرعی بل سے مودی حکومت اپنے 'دوستوں' کی تجارت میں اضافہ کرے گی اور کسان کی روزی روٹی پر حملہ کرے گی۔ "
بعدازاں ، لوک سبھا میں کانگریس کے نائب قائد گروور گوگوئی ، کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا اور راجیو ساتو نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 60 فیصد کسان دو ایکڑ سے بھی کم اراضی کے مالک ہیں اور 86 فیصد کسان پانچ ایکڑ سے بھی کم زمین کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ جن کسانوں کی آزادی کی بات کی جارہی ہے انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ دو ایکڑ اراضی والا کسان اپنے گاؤں سے باہر جاکر اپنی فصل بیچ کیسے فروخت کرسکتا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔