NationalPosted at: Jul 6 2020 5:12PM حکومت، چین پر حقائق چھپا رہی ہے: کانگریس
نئی دہلی، 06 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے چین کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذاتی تعلقات ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ حکومت سرحد کی حفاظت اور چین کی سررمایہ کاری کے سلسلے میں حقائق چھپا رہی ہے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کی پالیسی چین کے حامی کی ہے اور گذشتہ پانچ برسوں میں چین کی کمپنیوں کی بھاری سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں مختلف شعبوں میں چین کی کمپنیوں نے تقریباً 47 ہزار کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
مسٹر کھیڑا نے کہا کہ مسٹر مودی نے گجرات کا وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے چین کی قیادت کے ساتھ ذاتی تعلقات بنائے جس کا اظہار بایں طور ہوا ہے۔ ملک کے عوام چین کی اشیاء کا بائیکاٹ کر رہے ہیں جبکہ حکومت اہم شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی،ایم اے۔