NationalPosted at: Jul 21 2018 7:20PM راہل کی خیرسگالی کو مسترد کرنے کا مود ی کو جواب دینا ہوگا:کانگریس
نئی دہلی، 21جولائی (یوا ین آئی) کانگریس نے آج کہا کہ اس کے صدر راہل گاندھی کے گلے ملنے کے خیر سگالی کے جذبے کو فطری طور پر قبول نہیں کرنے کا جواب وزیر اعظم نریندر مودی کوملک کے عوام کو دینا ہوگا۔
کانگریس لیڈر جے ویر شیرگل نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا کہ کانگریس محبت اور خیر سگالی میںیقین رکھتی ہے۔ جمعہ کو لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک پر بحث میں اپنی تقریر کے بعد مسٹر گاندھی کا مسٹر مودی کے پاس جانا اسی کی علامت تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے گلے لگ سکتے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھوم سکتے ہیں لیکن مسٹر گاندھی کے خیر سگالی کے جذبے کو مسکرا کر قبول نہیں کرسکتے۔ مسٹر مودی کو اس کا جواب ملک کے عوام کو دینا ہوگا۔
یو این آئی ج ا