NationalPosted at: Jul 11 2019 4:29PM کانگریس کو ایک اور دھچکا‘ میڈیا کنوینر سیٹھ کا استعفی
نئی دہلی‘ 11جولائی (یو این آئی) لوک سبھا الیکشن میں شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی کے کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد پارٹی میں استعفی دینے کی جو دوڑ مچی ہوئی ہے اس کے درمیان آج پارٹی کے قومی میڈیا کنوینر سچت سیٹھ نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔
مسٹر سیٹھ نے کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا کو بھیجے اپنے استعفی نامہ میں کہا ہے کہ مسٹر گاندھی کے استعفی دینے کے بعد ان کا عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے یہ ذمہ داری سونپنے کے لئے پارٹی کا شکریہ ادا کیاہے۔
کانگریس کے قومی میڈیا کنوینر نے اپنے استعفی نامہ میں کہا ہے کہ مسٹر گاندھی کے پارٹی صدر کے عہدہ سے استعفی کے بعد اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی ان کی رول ماڈ ل رہی ہیں اور انہیں ہمیشہ حوصلہ بخشتی رہیں گی۔
یو این آئی ج ا