NationalPosted at: Mar 30 2020 9:46PM کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 2 اپریل کو، ویڈیو کانفرنس سے ہوگی ایجنڈے پر بات چیت
نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) کانگریس کی سب سے اعلی پالسی ساز یونٹ ورکنگ کمیٹی کی 2 اپریل کو میٹنگ بلائی گئی ہے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر اس میٹنگ کے ایجنڈے پر ویڈیو کانفرنسن کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
سمجھا جاتا ہے کہ میٹنگ میں کچھ سیاسی مسائل کے ساتھ ہی کروناوائرس ’کوویڈ۔19 ‘ کی وجہ سے پیدا ہوئی صورت حال پر خصوصی طور سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ’’کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جمعرات 2 اپریل کو میٹنگ ہوگی۔ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد کی جائے گی۔
کانگریس کی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہوگا جب اس کی اعلی ترین پالسی ساز یونٹ کی میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد ہوگی۔
یو این آئی۔ ظ ا