NationalPosted at: May 30 2020 8:20PM ٰکنٹیمنٹ زون میں لاک ڈاون کی مدت میں 30 جون تک توسیع
نئی دہلی، 30مئی (یو این آئی) کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں گزشتہ دو مہینوں سے زیادہ وقت سے جاری لاک ڈاون کو اب صرف کنٹینمنٹ زون تک محدود کرکے اس کی مدت میں تیس جون تک توسیع کردی گئی ہے۔
کنٹیمنٹ زون سے باہر کے علاقوں میں مختلف سرگرمیوں پر چوتھے مرحلہ میں نافذ پابندیوں کو مرحلہ وار طریقہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت قائم قومی ایکزیکیوٹیو کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے آج اس بارے میں ایک احکامات جاری کئے۔ احکامات کے ساتھ کنٹینمنٹ زون کے لئے خصوصی رہنما ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں گزشتہ 25مارچ سے لاک ڈاون نافذ ہے جس کا چوتھا مرحلہ 31مئی کو ختم ہورہا ہے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2010