NationalPosted at: Jul 7 2020 8:05PM ملک میں کورونا ری کوری کی شرح 61.13 فیصد
نئی دہلی، 7 جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس(کووڈ۔ 19) سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 61.13 فیصد ہوگئی ہے۔
صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کے روز بتایا کہ ملک میں کورونا ری کوری کی شرح بڑھ کر 61.13 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا انفیکشن کے 259557 فعال معاملے ہیں اور 439947 مریض اب تک مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں، جس سے وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی شرح 60.86 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15515 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وائرس سے آزاد ہونے والے مریضوں اور سرگرم معاملوں میں فرق اب 1.80 لاکھ سے زیادہ ہوگیا ہے۔
کورونا متاثرین کی شناخت کے لئے جانچ کی سہولت دستیاب کرانے والی لیباریٹریز کی تعداد میں اضافہ ہوکر یہ 1115 ہوگئی ہیں۔ ان سبھی لیباریٹریز نے مل کر اب تک ایک کروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔