NationalPosted at: May 26 2020 10:33PM کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کے شرح 41.61 فیصد
نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کی صورت حال سنگین ہوتی جارہی ہے اور اب یہ پوری دنیا میں انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملوں والے مالک میں دسویں مقام پر ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں انفیکشن سے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 41.61 فیصد ہوگئی ہے جبکہ مرنے کی شرح صرف 2.86 فیصد ہے۔
ملک میں انفیکشن سے صحت مند ہونے کی شرح پیر کو 41.57 فیصد تھی جبکہ اتوار کو یہ 41.28 فیصد تھی۔
مرکزی صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 6535 نئے معاملے سامنے آئے جس سے مجموعی طور سے انفیکشن کی تعداد بڑھ کر145380 ہوگئی۔ فی الحال ملک میں مجموعی طور سے 80722 معاملے سرگرم ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6977 اور اتوار اور سنیچر کو بالترتیب 6767 اور 6654 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
ملک میں کووڈ انفیکشن سے اس دوران 146 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4167 ہوگئی ہے۔ اس مدت میں اس بیماری سے 2770 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 60491 ہوگئی ہے۔
دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں موت کی شرح بہت ہی کم ہے۔ ایک وقت یہ شرح بڑھ کر 3.3 فیصد پرپہنچ گئی تھی لیکن اس کے بعد اس میں مسلسل گراوٹ جاری رہی۔ ملک میں کورونا کے معاملوں میں دوگنا ہونے کی شرح 13.2 فیصد ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح مارچ میں 7.1 فیصد تھی اور دوسرے لاک ڈاؤن کے وقت یہ 11.42 فیصد ہوگئی تھی اورتیسرے لاک ڈاؤن کے بعد یہ 26.69 فیصد اور چوتھے لاک ڈاؤن کے بعد اب یہ 41.61 فیصد ہوگئی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا