چنئی،28 نومبر(یواین آئی) تمل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ19) سے متاثر 1,430 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد ہفتے کو 7.80لاکھ کے قریب پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بھی بڑھکر 97 فیصد کے پار پہنچ گئی ہے۔
ریاست میں اس وبا کے فعال معاملوں میں کمی جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے انفیکشن سے 13 اور مریضوں کی جان چلی گئی جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 11,694 ہوگئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری اعدادو شمار کے مطابق ریاست میں متاثرین کی کل تعداد بڑھکر 7,79,046 پہنچ گئی ہے۔اس دوران ریاست میں 1,453 اور مریضوں ککے ٹھیک ہونے سے انفیکشن سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 7,56,279 ہوگئی،یعنی مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھکر 97.07 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران فعال معاملوں میں 36 کی کمی درج کی گئی جس سے ان معاملوں کی تعداد اب 11,073 رہ گئی جو جمعہ کو 11,109 تھیں۔
واضح رہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں تمل ناڈو چوتھے مقام پر ہے،لیکن ہلاک شدگان کے معاملے میں کرناٹک کے بعد اس کا تیسرا مقام ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔