InternationalPosted at: Oct 17 2020 8:54PM دنیا میں کوروناوائرس سے 11.03 لاکھ سے زائد افراد ہلاک
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 17 اکتوبر (یواین آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) کے باعث 11.03 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں ،جبکہ 3.92 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثرہو چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سےاب تک 3.92 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11.03 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید دوچارامریکہ میں اب تک 2.18 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 80.48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 62،212 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 74.36 لاکھ ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے ہفتے کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی الوقت کورونا کے 7.95 لاکھ ایکٹو کیسز ہیں جبکہ اب تک 65.24 لاکھ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.53 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 13.61 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 23،580 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹینا میں کووڈ 19 سے 9.65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 25،723 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جاری ۔ ک ج