بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا بڑھتی ہی جارہی ہے پوری دنیا میں اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 54.50 لاکھ ہوگئی ہے اوراب تک 3.45 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 5,449,135 ہوگئی ہے جبکہ 345,721 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔
پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سب سے اونچے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبرمقام پر ہے۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا سنگین صورت حال اختیار کررہی ہے اور یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کی تعداد میں تقریبا سات ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے پیرکو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کے بتیس ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1,38,845 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4021 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے جبکہ 57,721 لوگ اس بیماری سے اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا