image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 16:19 Hrs(IST)
National

سی اے اے پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس، اگلی سماعت 9 اپریل کو

سی اے اے  پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس، اگلی سماعت 9 اپریل کو

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)-2019 اور شہریت ترمیمی قواعد - 2024 (11 مارچ 2024 کو نوٹیفائڈ کیا) کے نفاذ پر روک لگانے کی درخواستوں پر منگل کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا  اگلی سماعت کی تاریخ 9 اپریل مقرر کی گئی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی حکومت کو جواب دینے کی ہدایت دی۔
بنچ نے مرکزی حکومت کو سی اے اے ایکٹ اور قواعد کے تحت شہریت دینے سے روکنے کی ہدایت دینے کی عرضی گزاروں کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم کسی بھی ابتدائی نقطہ نظر کا اظہار نہیں کر رہے ہیں۔‘‘ تاہم عدالت عظمیٰ نے عدالت کو نوٹس جاری کیا۔ مرکزی حکومت نے انہیں تین ہفتوں کے اندر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی۔
بنچ کے سامنے مرکز کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جواب دینے کے لیے چار ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی، انہوں نے بنچ کے سامنے کہاکہ "237 درخواستیں ہیں جن میں سی اے اے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 20 درخواستیں دی گئی ہیں۔ مجھے جواب داخل کرنے کے لئے وقت چاہئے۔ ایکٹ (سی اے اے) کسی کی شہریت نہیں چھینتا ہے۔ درخواست گزاروں کے ساتھ کوئی تعصب نہیں ہے۔"
وہیں سینئر وکیل کپل سبل، اندرا جیسنگ اور وجے ہنساریا، درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہوئے، نے مرکز کی طرف سے چار ہفتے کا وقت دینے کی درخواست کی مخالفت کی۔
وکیلوں نے بار بار بنچ سے درخواست کی کہ وہ سالیسٹر جنرل مسٹر مہتا سے یہ بیان دینے کو کہے کہ اس دوران (درخواستوں پر فیصلہ آنے تک) کسی کو بھی شہریت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایک بار شہریت مل جانے کے بعد پورا عمل ناقابل واپسی ہے اور معاملہ بے معنی ہوجائے گا۔
اس پر سالیسٹر جنرل مہتا نے کہا کہ میں کوئی بیان دینے نہیں جا رہا ہوں۔
بنچ کے سامنے بحث کرتے ہوئے سینئر وکلاء سبل اور جے سنگھ نے کہا کہ اس سے قبل جب سپریم کورٹ نے 22 جنوری 2020 کو اس معاملے میں مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا، اس نے اسٹے کے سوال پر غور نہیں کیا تھا، کیونکہ اس وقت تک سی اے اے سے متعلق کوئی نوٹیفائڈ نہیں کیا گیا تھا۔
مسٹر سبل نے کہاکہ "چار سال بعد 11 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اگر کسی کو شہریت مل جاتی ہے تو یہ ناقابل واپسی ہو گی۔ آپ اسے واپس نہیں لے سکتے۔ یہ بے اثر ہو جائے گا۔"
سینئر ایڈوکیٹ جے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس (سی اے اے) کو اس وقت تک روک دیا جانا چاہئے جب تک عدالت اس کیس کی سماعت نہیں کرتی۔
درخواست گزاروں کے وکلاء کے بار بار دلائل پر بنچ نے کہا کہ شہریت دینے کا بنیادی ڈھانچہ ابھی تک تیار نہیں ہوا ہے۔
ایڈوکیٹ نظام الدین پاشا نے بنچ کے سامنے کہا کہ آسام کا مسئلہ اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے عمل سے 19 لاکھ افراد کو خارج کر دیا گیا تھا اور اب مسلمانوں کے علاوہ سبھی شہریت کے لیے درخواستیں داخل کر سکتے ہیں، جس پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر بھی غور کرنے کا فیصلہ کیا۔
عرضی گزاروں کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے مرکز کو نوٹس جاری کیا اور 9 اپریل کو معاملہ درج کرنے کی ہدایت دی۔
درخواستیں انڈین یونین مسلم لیگ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئیں۔
15 مارچ کو سپریم کورٹ نے انڈین یونین مسلم لیگ کی نمائندگی کرنے والے مسٹر سبل کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے قبول کرتے ہوئے 19 مارچ کو کیس کی فہرست دینے کی ہدایت کی تھی۔
عرضی میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو ہدایت دے کہ موجودہ رٹ پٹیشن پر فیصلہ آنے تک کسی بھی مذہب یا فرقے کے رکن کے خلاف کوئی زبردستی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔
عرضی میں مرکزی حکومت کو شہریت ترمیمی قواعد 2024 اور متعلقہ قوانین یعنی شہریت ایکٹ 1955، پاسپورٹ ایکٹ 1920، غیر ملکی قانون 1946 اور اس کے تحت بنائے گئے کسی بھی قواعد یا احکامات کے تحت کسی کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے کا حکم دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
سی اے اے ان افراد کو شہریت دینے کی تجویز کرتا ہے جو افغانستان، بنگلہ دیش یا پاکستان سے ہندو، سکھ، بدھ، جین، پارسی یا عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن ہیں اور 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

بیلاری، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چومبو پارٹی‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا یہاں ایک ریلی کے دوران بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’عوام کا بھرپور پیسہ لوٹا اور بدلے میں ایک خالی برتن دیا گیا   یہ مودی کی بھارتیہ چومبو پارٹی ہے!‘‘ واضح ر ہے کہ روایتی گول پانی کے برتن کو کنڑ میں ’’چومبو‘‘ کہا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرکر زخمی

ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرکر زخمی

کلکتہ 27نومبر (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگئی ہیں یہ حادثہ درگا پور میں پیش آیا  ہفتہ کو آسنسول میں لوک سبھا انتخابات کے لئے ممتا بنرجی کی دو انتخابی جلسےسے خطاب کرنے والی تھیں ممتا بنرجی درگا پور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں پہنچ رہی تھیں  لیکن وہ کاپٹر میں بیٹھتے ہوئے اچانک گر گئیں یہ پورا واقعہ ویڈیو فوٹیج میں قید ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

پٹنہ، 27 اپریل (یو این آئی) بہار کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کے ٹکٹ پر نئے امیدوار پانچ سیٹوں جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں (این ڈی اے) کے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے۔

...مزید دیکھیں
عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت احتیاطی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم کو راحت دینے والا نہیں: شیوانند تیواری

27 Apr 2024 | 4:06 PM

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست یقینی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم مسٹر مودی کو راحت دینے والا نہیں ہے۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image