image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 13:53 Hrs(IST)
National

خواتین کو بااختیار بنانا مستقبل کے لیے سرمایہ کاری: دھنکھڑ

خواتین کو بااختیار بنانا مستقبل کے لیے  سرمایہ کاری: دھنکھڑ

نئی دہلی 27 مارچ ( یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ نے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوری دنیا اور ملک کے لیے سرمایہ کاری ہے۔
آج بھارت منڈپم میں ایف ایل او کے 40 سال مکمل ہونے پر فكی لیڈیز آرگنائزیشن (فلو) کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے كہا كہ ’’مساوی مواقع کو فروغ دے کر، رکاوٹوں کو ختم کر كے اور خواتین کی آوازوں اور کامیابیوں کو بڑھا کر ہم نہ صرف منصفانہ اور زیادہ برابری كا بلکہ ایك خوشحال اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔‘‘
صنفی مساوات اور خواتین کی قیادت میں ترقی کو ایک منصفانہ اور ترقی پسند معاشرے کے بنیادی اصولوں کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے نائب صدر نے صنفی طور پر غیرجانبدار ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے کی تعریف کی اور حالیہ سلسلے وار مثبت اقدامات جیسے مسلح افواج میں خواتین کے لیے مستقل کمیشن اور سینک اسکولوں میں لڑکیوں کا داخلےکا ادراك کیا۔
’ناری شكتی وندن ادھینیم‘ کی پارلیمنٹ میں منظوری كو صنفی مساوات اور خواتین كو بااختیار بنانے كے حق میں گیم چینجر بتاتے ہوئے مسٹر دھنکھر نے اسے ہندوستانی سیاست میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں زیادہ خواتین كی نمائندگی سے ’’پدرانہ ذہنیت‘‘ کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔
خدشات اور خواتین کے ’پراکسی امیدوار‘ کے طور پر دقیانوسی تصورات کو مسترد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے چندریان مشن میں خواتین سائنسدانوں کی طرف سے ادا کردہ قائدانہ کردار پر روشنی ڈالی اور زور دے كر كہا کہ خواتین آج معاشرے میں اپنا صحیح مقام دوبارہ حاصل کر رہی ہیں اور اب وہ اپنے گھروں كے مردوں کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔
صنفی انصاف اور پائیدار ترقی کے درمیان اٹوٹ ربط کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے كہا کہ ’’صنفی انصاف اور خواتین کا معاشی انصاف پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کلید ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جب زیادہ خواتین کام کرتی ہیں تو معیشت ترقی کرتی ہے۔
خواتین کو معاشی قوم پرستی کی فطری سفیر قرار دیتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے سبھی کو اقتصادی قوم پرستی کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’’کوئی بھی قوم اپنی قوم پرستی اور ثقافت کے ساتھ ہر پہلو سے پختہ عزم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی قوم پرستی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
اس موقع پر فلو کی قومی صدر محترمہ سدھا شیوکمار، فلو کے اراكین اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

ابوجا، 27 اپریل (یو این آئی) نائیجیریا کی شمالی ریاست کانو میں ایک زیر تعمیر تین منزلہ عمارت گرنے سے تقریباً تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

ہوسٹن، 27 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) جمعہ کی سہ پہر مغربی امریکہ کی ایریزونا-نیو میکسیکو سرحد کے نزدیک پٹرول اور پروپین لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس سے مرکزی ٹرک روڈ بند ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) وسطی کشمیر کے سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں 12 روز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوکر لاپتہ ہونے والوں میں سے ہفتے کی صبح ایک اور کمسن کی لاش یہاں سیمنٹ کدل کے نزدیک با زیاب کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان ہے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image