image
Friday, Feb 14 2025 | Time 09:37 Hrs(IST)
National

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تعلق سے عوام بیدار، خدمات فراہم کرنے والوں میں ہچکچاہٹ: رپورٹ

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تعلق سے  عوام بیدار، خدمات فراہم کرنے والوں میں ہچکچاہٹ: رپورٹ

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) کے بارے میں نیٹ ہیلتھ اورآرتھرڈی لٹل (اے ڈی ایل ) کی مشترکہ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں عوام ڈیجیٹل صحت خدمات کے بارے میں کافی بیدار ہیں، لیکن خدمات فراہم کرنے والے ڈیٹا کے تحفظ اور جانچ وغیرہ کے خدشات کی وجہ سے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانے میں سست ہیں ۔
’’2030 تک ہندوستان میں ایک ارب ڈیجیٹل ہیلتھ صارفین کے لئے ایک جرات مندانہ خواب ‘‘ کے عنوان سے اس سروے رپورٹ کے مطابق، 74 فیصد شرکاء نے کہا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے ڈیجیٹلائزیشن سے واقف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اگرچہ بڑی کمپنیاں اندرونی ڈیجیٹل سسٹمز اور ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہیں، لیکن چھوٹی کمپنیاں ڈیجیٹلائزیشن کو سرمایہ کاری کے بجائے اضافی لاگت کے طور پر دیکھتی ہیں۔ انہیں یہ بھی خدشہ ہے کہ ڈیجیٹائزیشن سے ان کی ریگولیٹری جانچ کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔
رپورٹ میں نجی شعبے کی حفظان صحت سے متعلق کمپنیوں کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانے کی فوری ضرورت کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں صارفین کے ریکارڈ کے لیے ڈیٹا کی حفاظت، اس شعبے میں کام کرنے والے اہم اداروں کو اے بی ڈی ایم کا اسٹار پرموٹر بنانے، تمام اسپتالوں اور تشخیصی مراکز کے لیے اے بی ڈی ایم کے مطابق سافٹ ویئر کے استعمال کو لازمی قرار دینے اور انہیں کوالٹی ایکریڈیشن سے منسلک کرنے جیسی 10 نکاتی سفارشات کی گئی ہیں۔
بدھ کو قومی راجدھانی میں جاری نیٹ ہیلتھ-آرتھرڈی لٹل کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق، ’’ہندوستانی حفظان صحت کے ماحولیاتی نظام کے صارفین بڑے پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن کے لیے تیار ہیں۔ سروے میں، 74 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ انھیں صحت کی خدمات کے ڈیجیٹلائزیشن کےبارے میں معلوم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب ہندوستان میں حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے والے نجی اداروں کے لیےحفظان صحت کی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے اوراے بی ڈی ایم کو مربوط کرنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ رپورٹ میں ’’ڈیجیٹلائزیشن کو ہندوستانی حفظان صحت کی صنعت کے لیے ایک اہم موقع کے طور پر‘‘ شناخت کی گئی ہے۔
اے ڈی ایل کا خیال ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کی ایک مضبوط مانگ موجود ہےاور پبلک پلیئرز میں اے بی ڈی ایم کو زیادہ سے زیادہ اپنایاجارہاہے ۔ حکومت کا یہ مشن ڈیجیٹل اپنانے کے لیے ایک طاقتور محرک کے طورپر ابھر سکتا ہے۔
اے ڈی ایل کا کہنا ہے کہ اسے صارفین میں ڈیجیٹل صحت کی خدمات کے لیے اعلیٰ سطح پر قبولیت ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سروے میں شامل 150 جواب دہندگان میں سے 74 فیصد نے کہا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے ڈیجیٹلائزیشن سے واقف ہیں۔ سروے میں شامل 73 افراد کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ مفید ہیں یا مستقبل میں مفید ثابت ہوں گے۔
رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، برنیک چترن میترا، منیجنگ پارٹنر، آرتھر ڈی لٹل انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا نے کہا،’’ ہندوستانی حفظان صحت کے ماحولیاتی نظام کے صارفین بڑے پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن کے لئے تیار ہیں، لیکن بڑے کھلاڑی اندرونی ڈیجیٹل نظام اور ڈیٹا اور ڈیٹا کے تحفظ کوایک دوسرے کےساتھ مشترک کرنے سے گھبراتے ہیں۔ اسی طرح، چھوٹی اکائیاں ڈیجیٹائزیشن کو اضافی لاگت کے طور پر دیکھتی ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ اس سے ان کی ریگولیٹری جانچ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘
اے ڈی ایل کے مطابق، سروے کیے گئے 30 سے ​​زائد نجی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں میں سے، 93 فیصد نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن فائدہ مند ہے، لیکن صرف سات فیصد نے تمام آپریشنل استعمال کے معاملات میں ڈیجیٹلائزیشن کو اپنایا ہے۔
ڈیجیٹائزیشن کے فوائد کے اے ڈی ایل تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ کلاؤڈ پر مبنی حل استعمال کرکے، سروس فراہم کرنے والے اپنے کاروبار سے18 سے 36مہینے سے کم عرصہ میں اپنی لاگت نکال کراپنے کام میں منافع کے امکان میں تین سے چھ فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں۔
یواین آئی ۔ایف اے

خاص خبریں
ہفتے کے روز غزہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا:حماس

ہفتے کے روز غزہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا:حماس

غزہ، 14 فروری (یواین آئی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے ثالث مصر اور قطر سے بات چیت کے بعد ہفتے کے روز غزہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے اگلے حصے میں جانے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے حماس نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل غزہ میں داخل ہونے والی امداد، رہائشی خیمے اور بھاری مشینری کو محدود اجازت دے رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا کی کارروائی 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

لوک سبھا کی کارروائی 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد لوک سبھا کی کارروائی آج 10 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو ملتوی کرنے سے پہلے کہا کہ بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے کے دوران اچھے ماحول میں بحث ہوئی ایوان کی کارکردگی 112 فیصد رہی  انہوں نے کہا کہ ایوان میں صدر جمہوریہ کے خطبے پر 17 گھنٹے 23 منٹ تک بامعنی بحث ہوئی اور 173 اراکین نے اس میں حصہ لیا مسٹر برلا نے کہا کہ اسی طرح بجٹ پر 16 گھنٹے 13 منٹ تک بحث ہوئی اور اس دوران 170 اراکین نے بحث میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
اگر 20 مہینے پہلے صدر راج نافذ کردیا جاتا تو منی پور کو اتنا نقصان نہ ہوتا: کانگریس

اگر 20 مہینے پہلے صدر راج نافذ کردیا جاتا تو منی پور کو اتنا نقصان نہ ہوتا: کانگریس

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے منی پور میں 20 ماہ قبل صدر راج نافذ کیا ہوتا تو تشدد میں عام شہری نہ مارے جاتے اور ہزاروں لوگ بے گھر نہ ہوتے پارٹی نے کہا ہے کہ آخر کاروہی ہوا جس کا مطالبہ کانگریس پچھلے 20 مہینوں سے کررہی تھی، اب منی پور میں صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منی پور میں صدر راج کے نفاذ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، "یہ تب ہوا جب سپریم کورٹ نے ریاست میں 'آئینی نظام کے مکمل طور پر ٹھپ ہونے' کی بات کہی، جس کے نتیجے میں 3 مئی 2023 سے اب تک 300 سے زائد افراد کا قتل ہو چکا ہے اور 60,000 سے زیادہ سے زیادہ مرد، خواتین اور بچے بے گھر ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں بجلی کی طویل کٹوتی ہونے لگی: آتشی

دہلی میں بجلی کی طویل کٹوتی ہونے لگی: آتشی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے کارگذار وزیر اعلیٰ آتشی نے جمعرات کو کہا کہ جیسے ہی آپ کی حکومت ہٹائی گئی، دہلی میں بجلی کی طویل کٹوتی شروع ہو گئی ہے محترمہ آتشی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 8 فروری سے دہلی کے مختلف علاقوں سے مسلسل بجلی کی کٹوتی کی شکایتیں سوشل میڈیا پر آ رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی، ٹرمپ اور دیگر افسران سے بات چیت کے لیے واشنگٹن پہنچے

مودی، ٹرمپ اور دیگر افسران سے بات چیت کے لیے واشنگٹن پہنچے

واشنگٹن، 13 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں اس دوران وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، امریکی کابینہ کے ارکان اور صنعت کاروں سے بات چیت کریں گے مسٹر مودی نے جمعرات کی صبح ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت اور دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں انہوں نے کہا ’’میں تھوڑی دیر پہلے واشنگٹن ڈی سی میں اترا ہوں۔

...مزید دیکھیں
وقف بل پر مشترکہ کمیٹی کی رپورٹ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، کارروائی ملتوی

وقف بل پر مشترکہ کمیٹی کی رپورٹ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، کارروائی ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) جمعرات کو راجیہ سبھا میں وقف (ترمیمی) بل 2024 پر مشترکہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کیے جانے پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 11.20 بجے تک ملتوی کر دی گئی ڈاکٹر میدھا وشرام کلکرنی نے جیسے ہی یہ رپورٹ پیش کی، اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر اس کی شدید مخالفت کی  اپوزیشن ارکان ایوان میں اونچی آواز میں بول رہے تھے، حالانکہ شور شرابے کی وجہ سے یہ واضح نہیں ہو رہا تھا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
'یہ بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن نے وقف ترمیمی بل پر جے پی سی کی رپورٹ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا'

'یہ بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن نے وقف ترمیمی بل پر جے پی سی کی رپورٹ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا'

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) حکومت نے وقف ترمیمی بل پر قائم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی رپورٹ کو اپوزیشن کے غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دینے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ رپورٹ میں ان کا کوئی نقطہ نظر نہیں ہے تو وہ کمیٹی کے چیئرمین سے اپیل کر سکتی ہے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جے پی سی کی رپورٹ راجیہ سبھا میں پیش کی گئی ہے اور لوک سبھا میں بھی پیش کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
ہفتے کے روز غزہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا:حماس

ہفتے کے روز غزہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا:حماس

14 Feb 2025 | 9:30 AM

غزہ، 14 فروری (یواین آئی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے ثالث مصر اور قطر سے بات چیت کے بعد ہفتے کے روز غزہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے اگلے حصے میں جانے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے حماس نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل غزہ میں داخل ہونے والی امداد، رہائشی خیمے اور بھاری مشینری کو محدود اجازت دے رہا ہے۔

مدھو بالا نے اپنی خوبصورتی ، دلکش اداؤں اور بہترین اداکاری سے فلمی مداحوں کے دلوں پر راج کیا

14 Feb 2025 | 8:10 AM

ممبئی،14 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں مدھوبالا کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں اور بہترین اداکاری سے تقریباً چار دہائیوں تک فلمی مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

اتر پردیش کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا

13 Feb 2025 | 10:43 PM

لکھنؤ، 13 فروری (یو این آئی) اتر پردیش کی مرد ہاکی ٹیم نے 38ویں قومی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانٹے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

...مزید دیکھیں

مرادآباد:زہریلا کھانا کھانے سے 60 سے زیادہ افراد بیمار

11 Feb 2025 | 4:02 PM

مرادآباد:11فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں دعوت کھانے سے فوڈ پوازننگ کی زد میں آئے 60سے زیادہ افراد بیمار ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
image