OthersPosted at: Mar 21 2019 4:42PM دناکرن اخبار کے دفتر پر حملہ کے معاملے میں نو ملزمان کو عمرقید کی سزا
مدورئی، 21 مارچ (یواین آئی) مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی بنچ نے 2007 میں دناكرن اخبار کے دفتر پر پٹرول بم حملہ کے معاملے میں نچلی عدالت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے 16 ملزمان کو سزا سنائی۔ نو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دناكرن اخبار کے دفتر پر سال 2007 میں پٹرول بم حملے میں تین افراد کی جل کر موت ہو گئی تھی۔
نچلی عدالت نے اس معاملے میں سبھی 17 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔مرکزی تفتیشی بیورو نے نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ جج پی این پرکاش اور بی پوگلیندھي کی بینچ نے نو کو عمر قید کی سزا سنائی۔عمر قید کی سزا پانے والوں میں ڈی ایم کے کے معطل شدہ رہنما سابق مرکزی وزیر ایم کے الاگیری کا حامی اہم ملزم وی پی پانڈي عرف 'اٹیک پانڈي' بھی شامل ہے۔ سات دیگر کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔عمر قید کی سزا پانے والے آٹھ دیگر ملزمان میں اروگیا پربھو ، وجے پانڈی، رامایا پانڈی، سدھاکر، تھرمرگن ، روپن اور ملک باشا شامل ہیں۔
جاری
یواین آئی۔ م س