NationalPosted at: Oct 16 2019 7:54PM چدمبرم کو ای ڈی نے تہاڑ جیل سے گرفتار کیا
نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے آئی این ایکس میڈیا گھپلہ معاملہ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو بدھ کو تہاڑ جیل سے گرفتار کرلیاای ڈی نے ضرورت پڑنے پر مسٹر چدمبرم سے پوچھ گچھ اور انہیں گرفتار کرنے کی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد انہیں گرفتار کیا۔ ای ڈی نے عدالت سے سابق وزیر خزانہ سے پوچھ گچھ کی اجازت مانگی تھیای ڈی کے حکام مسٹر چدمبرم سے پوچھ گچھ کے لئے صبح تہاڑ پہنچے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا جانچ ایجنسی عدالت سے انہیں پھر سے حراست میں لینے کی ہدایت دینے کی درخواست کرے گی۔ مسٹر چدمبر م کو اگست میں مرکزی تفتیشی بیورو کے گرفتار کرنے کے بعد عدالت نے انہیں عدالتی حراست میں بھیجنے کی ہدایت دی تھی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1910