NationalPosted at: Apr 20 2019 5:34PM الیکشن کمیشن نے ’مودی۔ جرنی آف اے کامن مین‘ پر پابندی عاید کی
نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر منبی ویب سیریز ’مودی ۔ جرنی آف اے کامن مین‘ کے ٹیلی کاسٹ پر سنیچر کے روز پابندی عائد کردی۔
الیکشن کمیشن نے یہاں جاری ایک حکم میں کہا کہ ویب سیریز کے موضوع سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ اس لئے اسےفوراً ہٹا دیا جانا چاہیے۔ کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران کسی لیڈر کی سوانح عمری یا خود نوشت پر منبی کسی مواد کی اشاعت جس سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری اور آزادی متاثر ہوتی ہو، نہیں کی جاسکتی۔
کمیشن نے کہا کہ پیش کردہ ویب سیریز وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ہے ۔ وہ ایک لیڈر اور موجودہ لوک سبھا انتخاب میں امیدوار ہیں۔ اس لئے اس ویب سیریز کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
کمیشن نے ویب سیریز ’مودی۔ جرنی آف اے کامن مین‘ کو ہٹانے اور اس کے ٹیلی کاسٹ روکنے کے احکام جاری کئے ہیں۔
کمیشن کے یہ احکام فوری طور پر نافذ سمجھے جائیں گے۔ اس سے قبل کمیشن نے وزیراعظم مودی کی زندگی پر مبنی فلم ’پی ایم مودی‘ کی ریلیز پر روک لگائی تھی۔
یو این آئی۔ این یو۔