OthersPosted at: Jun 23 2018 1:18PM امریلي میں ٹرک پلٹنے سے سات افرادکی موت، 20 زخمی
امریلي، 23 جون (یواین آئی) گجرات میں ضلع امریلي کے پيپاواؤ میرین علاقہ میں ایک ٹرک کے پل سے پلٹ جانے سے ٹرک سوار سمیت سات افراد کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس سب انسپکٹر وی ایل پرمار نے ہفتہ کو ‘یو این آئی‘ کو بتایا کہ راجولہ-مهوا قومی شاہراہ پرننگاڑا گاؤں کے قریب ایک ٹرک جمعہ کی رات بے قابوہوکر پل سے پلٹ گیا۔ حادثے میں منگنی کی تقریب میں شامل ہوکر اپنے گھر لوٹ رہے سات افراد کی موقع پر موت ہوگئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یو این آئی،اظ