RegionalPosted at: Apr 8 2020 6:19PM آگرہ:کووڈ۔19 متاثر کی موت
آگرہ:08اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع آگرہ میں بدھ کو کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی موت کے ساتھ ریاست میں کووڈ۔19 سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ ریاست میں آج صبح تک کووڈ۔19 متاثرین کی تعداد 343 روشنی میں آچکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پربھو نارائن سنگھ نے بتایا کہ مریض اسٹیرائڈ پر منحصر تھا اور گذشتہ کچھ وقت سے انہیں آکسیجن دی جارہی تھی۔ بزرگ میں کورونا وائرس کی تصدیق گذشتہ منگل کو ہوئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بستی،میرٹھ اور وارانسی میں کورونا متاثرین کی موت ہوچکی ہے۔
یواین آئی۔ولی