NationalPosted at: Mar 20 2018 7:36PM راہل نے عراق میں ہندوستانیوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا
نئی دہلی 20 مارچ (یو این آئی) کانگریس کےصدر راہل گاندھی نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کی موت کی خبر پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کیا ’’میں یہ سن کر اداس ہوں کہ 2014 کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کی موت کی اب عراق نے تصدیق کر دی ہے۔ میں ان کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جن کواب تک امید تھی کہ وہ (یرغمال بنائے گئے لوگ) زندہ ہیں اور محفوظ گھر لوٹیں گے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں اس بارے میں ایک بیان دیا۔ انہوں نے لوک سبھا میں بھی اس بارے میں اطلاع دینی چاہی، لیکن ارکان کے زبردست ہنگامہ کی وجہ سے اس کے بارے میں وہ اپنا تفصیلی بیان ایوان میں پیش نہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ 39 لوگوں کی موت کی تصدیق ان کے ڈی این اے سے ہو چکی ہے۔ بعد میں عراق کی حکومت نے اس معاملہ کی اطلاع دی۔
یو این آئی- ص ا