image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:00 Hrs(IST)
National

ملک بھر میں منعقد ہونے والے ’ہنر ہاٹ‘ میں ’ وِشوَ کرما واٹیکا‘ لگائے جائیں گے۔ مختار عباس نقوی

ملک بھر میں منعقد ہونے  والے  ’ہنر ہاٹ‘  میں ’ وِشوَ کرما واٹیکا‘  لگائے جائیں گے۔ مختار عباس نقوی

نئی دہلی،14 اکتوبر (یو این آئی)مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور اور راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عبّاس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ملک بھر میں منعقد ہو نے والے ’ ہنر ہاٹ‘ میں ’ وِشوَ کرما واٹیکا‘ میں ملک کے فنکاروں، مجسمہ سازوں، سنگ تراشوں، لوہار، بڑھئی، مِٹی کی فنکاری، سونا کانسہ، کانچ، براس فنکاری وغیرہ جیسے سینکڑوں روائتی ہنر سے لوگ بذات خود رو بَرو ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلی ’وِشوَ کرما واٹکا‘ ، 16 اکتوبر سے رام پور (یو۔پی۔) میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ ‘ میں لگائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ’وِشوَ کرما جینتی‘ پر ” من کی بات‘ میں کہا تھا کہ ”جو قدرت اور تعمیر سے جڑ کر سبھی کاموں کو انجام دے، وہ وِشوَ کرما ہے۔ ہمارے شاستروں کی نظر میں ہمارے آس۔پاس تعمیر اور فروغ سے جڑے جتنے بھی ہنر مند افراد ہیں، وہ بھگوان وِشوَ کرما کی وراثت ہیں ۔ اِن کے بنا ہم اپنی زندگی کا تصوّر بھی نہیں کر سکتے “۔
انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی نے کہا تھا کہ، ’آپ اپنے آس۔پاس دیکھئے ، لوہے کا کام کرنے والے ہوں، مِٹی کے برتن بنانے والے ہوں، لکڑی کا سامان بنانے والے ہوں ، بجلی کا کام کرنے والے ہوں، گھروں میں پینٹ کرنے والے ہوں، صفائی کرنے والے ہوں، یا پھر موبائل ۔ لیپ ٹاپ ریپئر کرنے والے ، یہ سبھی ساتھی اپنے ہنر کی وجہ سے ہی جانے جاتے ہیں۔ نئے دَور کے یہ سبھی وِشوَ کرما ہیں۔“
آج نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ ’آزادی کے امرت مہوتسَو‘ کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے جا رہے پچہتّر (۵۷) ” ہنر ہاٹوں “ کے تسلسل میں رام پور (یو۔پی۔) میں 16/ سے 25/ اکتوبر تک منعقد ہونے والے ’ ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح 16 اکتوبر کو مرکزی وزیرِ تعلیم، ہنر کی ترقی اور انٹرپرینیو ر شِپ مسٹر دھرمیندر پردھان کریں گے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور مختار عبّاس نقوی اور مرکزی پارلیمانی امور اور ثقافت ارجن رام میگھوال مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود رہیں گے۔ حکومتِ اتّرپردیش میں وزیر بلدیو اولکھ ، رام پور ضلع پنچایت کے صدر جناب خیالی رام لودھی ، ایم۔ایل۔اے۔ محترمہ ششی بالا ،سوریہ پرکاش پال، چئیرمین، دیگر عوامی نمائندے اور سکریٹری، برائے اقلیّتی امور محترمہ رینوکا کمار اور مرکزی وزارت برائے اقلیّتی امور اور رامپور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افیسران بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ نمائش گراؤنڈ ، پن وَڑِیا ، رام پور میں منعقد ہونے والے ’ ہنر ہاٹ‘ میں تیس (30) سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے تقریباً سات سو دستکار، فنکاروں، کاریگر اپنے ہاتھوں سے تیار دیسی مصنوعات کو نمائش اور فروخت کے لئے لائے ہیں۔ اِس 29/ ویں ’ ہنر ہاٹ‘ میں اتّرپردیش، اتّراکھنڈ ، راجستھان، دِلّی ، ناگالینڈ ، مدّھیہ پردیش ، منی پور، بہار، آندھرا پردیش ، جھارکھنڈ، گوا ، پنجاب ، لدّاخ ، کرناٹک ، گجرات، ہریانہ ، جمّوں۔کشمیر، مغربی بنگال، مہاراشٹر، چھتّیس گڈھ ، تامل ناڈو ، کیرالہ اور دیگر علاقوں سے ہنر کے استاد کاریگر اپنے ساتھ لکڑی، براس، بانس ، شیشے، کپڑے، کاغذ، مِٹی وغیرہ کی شاندار مصنوعات لے کر آئے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ ”ہنر ہاٹ “ میں ، ’کباڑ سے کمال‘ کو حوصلہ بخشتے ہوئے پھینک دیئے جانے والے لوہے، رَبَر ، پلاسٹک، کپڑے، شیشے ، پیتل ، تانبہ ، سیرامِک ، لکڑی وغیرہ سے بنی ہوئی اشیاء ، ” ہنر ہاٹ “ آنے والے لوگ دیکھ اور خرید سکیں گے۔ جناب نقوی نے کہا کہ ملک کے ہر کونے سے روائتی خصوصی پکوانوں کا سیکشن ” باورچی خانہ “ میں ایک ہی جگہ پر بھارت کے سبھی علاقوں کے پکوان ہوں گے۔ اِن روائتی پکوانوں میں اودھ، رام پور، حیدرآباد، مہاراشٹر، گوا ، بہار، راجستھان، شمال مشرق، اوڈیشہ ، مغربی بنگال ، دِلّی ، ہریانہ ، پنجاب ، میسورو ، وغیرہ کے لذیذ کھانوں سے لوگ لطف اندوز ہو سکیں گے۔
مسٹرنقوی نے کہا کہ رام پور میں منعقد ہو رہے ” ہنر ہاٹ“ میں ہر روز شام میں مشہور فنکار مثلاً پنکج اودھاس، اَنّو کپور، سدیش بھونسلے ، کمار سانو، الطاف راجہ ، وِنود راٹھوڑ ، نظامی برادران، وِویک مِشرا، نیلم چوہان، ریکھا راج ، پریم بھاٹیہ ، نورین سِسٹرس ، جونئیر محمود جیسے مشہور و معروف کلاکار شاندار گیت۔سنگیت۔غزل پیش کریں گے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ گذشتہ تقریباً چھ (۶) برسوں میں ” ہنر ہاٹ “ کے ذریعہ پانچ لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ دستکاروں ، شلپکاروں ، کاریگروں اور ان سے جڑے لوگوں کو روزگار کے مواقع مہیّا کرائے گئے ہیں۔ ” آزادی کے امرت مہوتسَو “ کے تحت منعقد ہونے والے ۵۷ / ”ہنر ہاٹ“ کے ذریعہ لاکھوں دستکاروں، شلپکاروں کو روزگار کے مواقع سے جوڑنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ جہاں۔جہاں ’ہنر ہاٹ‘ کا انعقادکیا جائے گا اس علاقے کے مجاہدین آزادی کی بہادری کی داستانوں کو بھی ’ہنر ہاٹ‘ میں فنکارانہ سلیقے سے نمائش کے طور پر دکھایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رامپور کے بعد ، 29 اکتوبر سے ۷/ نومبر کو دہرادون ، 12نو مبر سے21نومبر کے درمیان لکھنؤ، 26نو مبر سے 5دسمبر تک حیدرآباد، 10 دسمبر سے 19دسمبر تک سورت اور 22دسمبر سے 2 جنوری تکنئی دِلّی میں ’ہنر ہاٹ‘ منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ ’ہنر ہاٹ‘ کا انعقاد میسورو، گواہاٹی، پونے، احمدآباد، بھوپال، پٹنہ، پدّوچیری ، ممبئی ، جمّوں، چینّئی، چنڈی گڈھ، آگرہ ، پریاگ راج، گوا، جے پور، بنگلورو، کوٹا، سکم، سری نگر، لیہہ، شیلانگ ، رانچی، اگرتلہ اور دیگر مقامات پر بھی ہو گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

کلکتہ 26اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آیئنی حق کے استعمال کیا مسلم ووٹرس اور خاص کر مسلم خواتین نے شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کی مہاراشٹر کے مراتھواڑہ علاقے میں آج تین حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

راج گڑھ، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے راج گڑھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار دگ وجئے سنگھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'عاشق کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے'، راج گڑھ لوک سبھا کے شہری دگ وجے سنگھ کو ان کے احترام کے حساب سے لیڈ سے شکست دیں اور ان کی سیاست سے باعزت وداعی کریں مسٹر شاہ یہاں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے میں 2.83 بلین ڈالر کی کم ہوکر 640.3 بلین ڈالر رہ گیا اسی طرح گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کم ہو کر 643.2 ارب ڈالر رہ گیا تھا جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 3.8 بلین ڈالر کم ہو کر 560.9 بلین ڈالر پر آ گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image