InternationalPosted at: Jan 7 2018 12:04PM ایران میں زلزلہ، 21افراد زخمی
تہران ،7جنوری(رائٹر)مغربی ایران میں ہفتے کے روز5 اعشاریہ 1کے زلزلہ میں زخمی افراد کی تعداد 21ہوگئی ہے۔
ہفتہ کے روز ایران کے متاثرہ علاقے میں زلزلے کے5 آفٹرشاکس محسوس کیے گئے جن کی شدت2 اعشاریہ 7 سے 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ کے جھٹکے قصریں شیریں اورگلان غرب میں بھی محسوس کیے گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 2شدید زخمیوں کو کرمان شاہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے دیگر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
رائٹر ،اظ 0925