InternationalPosted at: Oct 18 2018 9:27AM ایرانی سرحد ی محافظوں کی رہائی کے لئے پاکستان پر ایران کا دباؤ
تہران، 18 اکتوبر (یواین آئی) ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضل نے پاکستان کے وزیر داخلہ شہریار آفریدی پر اپنے 14 سرحدی محافظوں بہ حفاظت رہائی کا دباؤ ڈالا ہے۔ کہاجارہاہے کہ ان سر حدی محافظوں کا پاکستان کے سنی علیحدگی پسندوں کی جانب سے اغوا کیا گیا تھا۔
مسٹر فاضل نے مسٹر آفریدی پر زور دیا ہے کہ ایرانی علاقے میں پاکستانی دہشت گرد گرپووں کی جانب سے ہونے والے حملوں اور مداخلت پر روک لگانے کی سمت میں سخت اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایسے دہشت گرد گروپوں سے سختی سے نپٹےگا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسے واقعات کو پھر دوہرایا نہ جائے۔
مسٹر فاضل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو دیکھتے ہوئے اور اچھے پڑوسي کے طور پر پاکستان کو ان سرحدی محافظوں کی رہائی کی سمت میں قدم اٹھانے چاہئے۔
یواین آئی،اظ