InternationalPosted at: Dec 8 2019 11:15AM اسرائیل نے حماس کے ٹھکانوں پر کئے فضائی حملے
یروشلم ، 8 دسمبر (اسپوتنك) اسرائیل کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کو کہا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے غزہ پٹی میں حماس کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے ۔اس سے قبل اسرائیل کی سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو کہا تھا کہ غزہ پٹی سے اسرائیل کی حدود میں تین راکٹ داغے گئے ہیں ۔اسرائیلی سکیورٹی افواج نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا’’غزہ پٹی سے آج رات اسرائیلی علاقے میں تین راکٹ داغے گئے ۔ اس کے بعد ہمارے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے غزہ میں حماس کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کرحملے کئے ‘‘ ۔
اسپوتنک ۔ ک ج