InternationalPosted at: Feb 29 2020 9:59AM کورونا وائرس پھیل جانے کے سبب اٹلی جانے والی پروازیں منسوخ
روم، 29 فروری (ژنہوا) اٹلی میں کونورا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سےفضائی خدمات فراہم کرانے والی بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی پروازیں منسوخ کرنا شروع کردی ہیں۔
جمعہ کے روز رعایتی ہوائی ایئرلائنز ایزی جیٹ نے کہا کہ اس نے کونورا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر شمالی اٹلی جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ایک دن پہلے ہی ، برٹش ایئرویز اور وج ایئر اور دیگر رعایتی ایئرلائنز کمپنیوں نے اٹلی جانے والی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تینوں ایئر لائنز کا کہنا تھا کہ انہوں نے’مسافروں کی کمی‘ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیاہے۔
ایزی جیٹ اور برٹش ایئرویز نے کہا کہ شمالی اٹلی میں ہوائی اڈوں پر ان کی پروازیں معطل رہیں گی۔ وج ایئر نے کہا کہ وہ اٹلی کے لئے اپنی دوتہائی پروازیں 11 مارچ سے تین ہفتوں کے لئے معطل کردے گی۔
بیلجیئم کی برسلز ایئر لائنز اور اسپین کی ایبوریا سمیت دیگر ایئر لائنز نے بھی اپنے پرواز کے نظام الاوقات میں کمی کردی ہے۔
جمعرات کے روز اسرائیل کے ایل آل نے کونورا وائرس کی وجہ سے اٹلی جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔
ژنہوا۔اےایم۔