NationalPosted at: Feb 18 2019 3:41PM غیر زمینوں کے لئے ’کسان سمّان‘ کی کوئی اسکیم نہیں
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) حکومت نے پیر کے روز واضح کیا کہ کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے کی مالی امداد والی ’’پردھان منتری کسان سمّان ندھی‘‘ کے دائرے میں غیر زمین کسانوں کو شامل کرنے کی کوئی اسکیم نہیں ہے۔
ریزرو بینک کے مرکزی بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں غیر زمین مزدوروں کو اس میں شامل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’منریگا (مہاتما گاندھی دیہی روزگار گارنٹی قانون)ہے، پردھان منتری گرامین وکاس یوجنا اور دیگر کئی اسکیمیں پہلے سے ہی موجود ہیں جن کا فائدہ انہیں ملتا ہے‘‘۔
’وزیراعظم کسان سمان ندھی‘ اور غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے لئے پنشن سے مالیاتی نظم و ضبط پر پڑنے والے دباؤ کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر جیٹلی نے کہا کہ ہر اسکیم کی اپنی قیمت ہوتی ہے۔ گزشتہ چار برسوں میں آمدنی کلیکشن میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ان سبھی باتوں کو ذہن میں رکھ کر ان اسکیموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔