NationalPosted at: Jun 22 2018 10:38PM تباہی پھیلانے والے عناصر نے راہل گاندھی کے دل میں جگہ بنائی : جیٹلی
نئی دہلی،22جون (یو این آئی) جموں وکشمیر میں انسانی حقو ق کے تعلق بحث کے درمیان مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے جمعہ کو الزام لگایا کہ خواہ و ہ نظریاتی طورپر تباہی پھیلانے والے گروپوں کے خلاف ہوں لیکن ان عناصر نے اب مسٹر راہل گاندھی کے دل میں جگہ بنا لی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے آج لکھے فیس بک پوسٹ میں الزام لگایا کہ کچھ بااختیار تنظیمیں زیرزمین تنظیموں کے عوامی پلیٹ فارم بن گئی ہیں اور کانگریس اور کچھ دیگر پارٹیوں کو ایسے خوفناک عناصر سے حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ، ترنمول کانگریس اور ان کے جیسی پارٹیوں کے سیاستداں ایسے گروپوں میں سیاسی مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ یہ انسانی حقوق تنظییمیں دراصل زیرزمین تنظیموں کے عوامی چہرہ ہو تے ہیں اور ان کے نظام میں زندگی، مساوات ،اظہار کی آزادی کی کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 2215