image
Thursday, Jun 20 2024 | Time 17:08 Hrs(IST)
International

جاپانی وزیر خارجہ چین کے دو روزہ دورے پر

جاپانی وزیر خارجہ چین کے دو روزہ دورے پر

ٹوکیو، یکم اپریل (یو این آئی) جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی چین-جاپان امن اور دوستی کی 45 ویں سالگرہ منانے کے لیے ہفتہ کو بیجنگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب کن گینگ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جاپانی حکومت نے بیجنگ کو اپنی خود کی چپ کی پیداوار قائم کرنے سے روکنے کے لیے چین کے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ عناصر پر برآمدی پابندیاں عائد کر دیں۔ اس کے علاوہ اسٹیلس فارما کمپنی کے لئے کام کرنے والے ایک جاپانی شخص کو اتوار کے روزبیجنگ میں مبینہ طور پر چینی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ان دو مختلف اختلافات کے پیش نظر، سفارت کار کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی آ سکتی ہے۔
جاپانی وزیر خارجہ کا تین برسوں میں چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل 2019 میں دو اعلیٰ جاپانی سفارت کاروں نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
ہندوستان، فرانس اور آسٹریلیا سہ فریقی تعاون کی طرف پیش رفت کا جائزہ  لیا

ہندوستان، فرانس اور آسٹریلیا سہ فریقی تعاون کی طرف پیش رفت کا جائزہ لیا

نئی دہلی 20 جون (یو این آئی) ہندوستان، فرانس اور آسٹریلیا نے سمندری حفاظت اور سلامتی، سمندری اور ماحولیاتی تعاون اور کثیر جہتی تعلقات کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا ہے جوائنٹ سکریٹری (یوروپ ویسٹ) پیوش سریواستو اور جوائنٹ سکریٹری (اوشینیا اینڈ انڈو پیسفک) پرمیتا ترپاٹھی نے بدھ کو ہونے والی میٹنگ میں ہندوستانی فریق کی قیادت کی فرانسیسی فریق کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر (ایشیا اور اوقیانوس) بینوئٹ گائیڈی نے کی اور آسٹریلوی فریق کی قیادت فرسٹ اسسٹنٹ سکریٹری جنوبی اور وسطی ایشیا ڈویژن، امور خارجہ اور تجارت کے شعبے کی سارہ اسٹوری نے کی۔

...مزید دیکھیں
فنانشل اور کیپٹل مارکیٹ سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ وزیر خزانہ کی پری بجٹ تبادلہ خیال

فنانشل اور کیپٹل مارکیٹ سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ وزیر خزانہ کی پری بجٹ تبادلہ خیال

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج عام بجٹ 2024-25 کی تیاریوں کے پیش نظر مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹس کے شعبے کے سرکردہ ماہرین کے ساتھ پری بجٹ بات چیت کی ایکس پر یہ اطلاع دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ اس میٹنگ میں ملک کے مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹ سیکٹر کے سرکردہ ماہرین نے اپنی تجاویز دیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا وزیر خزانہ نے اس اجلاس کی صدارت کی۔

...مزید دیکھیں
بہار میں ہائی کورٹ نے ریزرویشن کا دائرہ وسیع کرنے والے قانون کو کیا  منسوخ

بہار میں ہائی کورٹ نے ریزرویشن کا دائرہ وسیع کرنے والے قانون کو کیا منسوخ

پٹنہ، 20 جون ( یو این آئی ) پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کے لیے ریزرویشن کا دائرہ وسیع کرنے سے متعلق قانون کو منسوخ کر دیا ہے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ونود چندرن اور جسٹس ہریش کمار کی ڈویژن بنچ نے گورو کمار اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست پر جمعرات کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی ادارے اور سرکاری نوکریاں میں ایس سی ایس ٹی، ای بی سی اور دیگر پسماندہ طبقات کو تعلیمی میدان میں 65 فیصد ریزرویشن دینے کے نتیش کمار حکومت کے فیصلے کو منسوخ کردیا ۔

...مزید دیکھیں
انڈونیشیا کے صدر نے   وزیراعظم مودی سے اسٹریٹیجک   ساجھیداری   کو مضبوط بنانے پر بات کی

انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم مودی سے اسٹریٹیجک ساجھیداری کو مضبوط بنانے پر بات کی

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو سوبیانتو نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا  مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے یہ اطلاع دی وزیر اعظم نے پوسٹ میں لکھا "منتخب صدر پرابوو سوبیانتو کی فون کال موصول کرکے خوشی ہوئی۔

...مزید دیکھیں
سورما پاڑھی اوڈیشہ اسمبلی کی اسپیکر منتخب

سورما پاڑھی اوڈیشہ اسمبلی کی اسپیکر منتخب

بھونیشور، 20 جون (یو این آئی) اوڈیشہ کے رانا پور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایم ایل اے سورما پاڑھی کو جمعرات کو ریاستی اسمبلی کا بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کر لیا گیا محترمہ پاڑھی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی پرمیلا ملک کے بعد اوڈیشہ اسمبلی کی اسپیکر بننے والی دوسری خاتون ہیں محترمہ پاڑھی، ہوم سائنس گریجویٹ اور لاء گریجویٹ اور دو بار ایم ایل اے رہ چکی ہیں، پہلی بار 2004 کے انتخابات میں رانا پور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں اور 18 مئی 2004 سے 9 مارچ 2009 تک اس وقت کی بی جے ڈی-بی جے پی مخلوط حکومت میں کو آپریٹیو کی وزیر مملکت رہیں۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر سری لنکا کے سرکاری دورے پر کولمبو پہنچے

جے شنکر سری لنکا کے سرکاری دورے پر کولمبو پہنچے

کولمبو/نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر سری لنکا کے ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو کولمبو پہنچے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑ نے مرمو کو سالگرہ کی دی  مبارکباد

دھنکھڑ نے مرمو کو سالگرہ کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ نے جمعرات کو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کی خواہش کی۔

...مزید دیکھیں

ہم ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے آخری چند میچوں کا جائزہ لے رہے ہیں: دراوڑ

20 Jun 2024 | 2:24 PM

بارباڈوس، 20 جون (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ ان کی ٹیم میں منفی حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے اور ٹیم ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے آخری چند میچوں کا ہر طرح سے جائزہ لے رہی ہے۔

غازی پور:باندرا ایکسپریس سے تین جعل ساز پولیس حراست سے فرار

17 Jun 2024 | 6:01 PM

اٹاوہ:17جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے اک دل علاقے میں غازی پور باندرا ایکسپریس سے ٹرانجٹ ریمانڈ پر لے جائے جارہے تین جعل ساز پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
image