image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 10:15 Hrs(IST)
Regional

جموں و کشمیر :ضلع ریاسی میں کار حادثہ کا شکار، 7افراد کی موت، 3 دیگر زخمی

جموں و کشمیر :ضلع ریاسی میں کار حادثہ کا شکار، 7افراد کی موت، 3 دیگر زخمی

جموں، 14دسمبر ( یو این آئی ) جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے سرجن دھاد علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرجن دھارسے چورا کوٹ کی طرف جارہی ایک کار زیر نمبر JK02H 1515 سرجن دھاد کے نزدیک چورا کوٹ کے مقام پرشاہراہ سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری ۔حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اورمقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور راحت و بچاؤ کاروائیاں شروع کردیں ۔
اس حادثہ میں 7 افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ3 زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نازک دیکھتےہوے انہیں بہتر علاج ومعالجہ کے لئے میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کر دیا ہے ۔
یو این آئی. ک ج۔ شا پ۔ 1221

خاص خبریں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

کلکتہ 26اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آیئنی حق کے استعمال کیا مسلم ووٹرس اور خاص کر مسلم خواتین نے شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کی مہاراشٹر کے مراتھواڑہ علاقے میں آج تین حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image