image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:41 Hrs(IST)
National

شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پچاسویں سال گرہ فروغ اردو کے بڑے وژن کا پیش خیمہ: سید شاہد مہدی

شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پچاسویں سال گرہ فروغ اردو کے بڑے وژن کا پیش خیمہ: سید شاہد مہدی

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی)فروغ اردو میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی خدمات غیر معمولی ہیں بالخصوص ترجمہ اور ادب اطفال میں معماران جامعہ کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر سید شاہد مہدی نے شعبہ اردو کے پچاس سال مکمل ہونے پرافتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ توجہ طلب امر یہ ہے کہ یہ سبھی لوگ یورپ کی عظیم دانش گاہوں کے فیض یافتہ تھے اور اردو سے بطور سبجکٹ ان کا براہ راست تعلق نہیں تھا۔ انھوں نے شعبہ اردو کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ نصف صدی کے سفر کی اس تکمیل پر فروغ اردو کے لیے ایک بڑا وژن ہی شعبے کی تاریخ کو بامعنی بنا سکتا ہے۔
مہمان خصوصی معروف ادیب و دانشور پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے کہا کہ یہ میرے لیے نہایت جذباتی لمحہ ہے۔ چوں کہ اس موقعے پر میں خود کو سات دہائی پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں اور بجا طور پر ناسٹلجیا کا شکار ہوجاتا ہوں۔ جامعہ کا سفر ایک معنی میں اردو کا سفر بھی ہے۔ یہاں کے معماران نے اردو زبان و تہذیب کو اپنے اندر رچا بسا لیا تھا۔ یہ موقع شعبہئ اردو کے لیے یادگار ہے اور میں خو د کو اسی شعبے کا حصہ سمجھتا ہوں۔
مہمان اعزازی قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے پرجوش تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جامعہ کا شعبہئ اردوہندوستان کے تمام اردو شعبوں میں سب سے نمایاں ہے۔انھوں نے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے بڑے وژن کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر معمولی قیادت کے نتیجے میں آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ایک اعلیٰ سطح کی یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔ انھوں نے کونسل کی جانب سے شعبہئ اردو کے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کی۔
مہمان اعزازی ڈین فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ پروفیسر محمد اسدالدین نے کہا کہ مجھے اس شعبے سے ذاتی طور پر غیر معمولی فیض حاصل ہوا ہے۔ خصوصاً پروفیسر گوپی چند نارنگ، پروفیسر شمس الرحمن فاروقی، پروفیسر شمیم حنفی، قرۃ العین حیدراور انتظار حسین کی وابستگی اس شعبے کے لیے سرمایہئ افتخار ہے۔ افتتاحی تقریب میں خصوصی مقرر اور اردو فارسی کے ممتاز عالم پروفیسر شریف حسین قاسمی نے کہا کہ شعبہئ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کا علمی مقام و مرتبہ مسلم ہے۔ انھوں نے اردو فارسی کے تہذیبی رشتے پر وقیع خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو اور فارسی کے درمیان لسانی اور تہذیبی رشتوں کی جڑیں نہایت گہری اور مستحکم ہیں۔ اردو زبان کے ذریعے جو زندگی کے ہمہ گیر مظاہر ظہور پذیر ہوئے اس میں فارسی زبان و ادب کا کردار بے حد اہم اور موثر رہا ہے۔
صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہئ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کا علمی اورادبی ورثہ نہایت وقیع اور ثروت مند ہے۔ انھوں نے شعبے کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کا قیام پروفیسر محمد مجیب کے دور میں 25/نومبر1972 کو عمل میں آیا اور سب سے پہلے صدر شعبہ پروفیسر تنویر احمد علوی مقرر کیے گئے۔ ان کے گراں قدر علمی مقام و منزلت سے سبھی واقف ہیں اور اس کے بعد سے لے کر آج تک نہایت ممتاز شخصیات اس شعبے سے منسلک رہی ہیں۔
اس یادگارموقعے پر شعبے کے سبکدوش اساتذہ پروفیسر قاضی عبیدالرحمن ہاشمی، پروفیسر شمس الحق عثمانی، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر شہناز انجم، پروفیسر وہاج الدین علوی، پروفیسر عبدالرشید، پروفیسر شہپر رسول اور ڈاکٹر سہیل احمدفاروقی کی خدمت میں گلدستہ، شال اور ایک مومنٹو پیش کیا گیا۔ تقریب میں پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر سرورالہدیٰ اور ڈاکٹر سید تنویر حسین نے گلدستے سے مہمانان کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس کی نظامت ڈاکٹر محمد مقیم نے کی۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر شاہ نواز فیاض کی تلاوت اور اختتام تقریبات کے کنوینر پروفیسر ندیم احمد کے اظہار تشکر پر ہوا۔ اس موقعے پر پروفیسر ابن کنول، پروفیسر تسنیم فاطمہ، ڈاکٹر محمد ادریس، ڈاکٹر عمیر منظر، پروفیسر عمران احمد عندلیب، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر خالد مبشر اور ڈاکٹر مشیر احمدکے علاوہ شعبے کے اساتذہ، ریسرچ اسکالر اور طلبا و طالبات موجود تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

کلکتہ 26اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آیئنی حق کے استعمال کیا مسلم ووٹرس اور خاص کر مسلم خواتین نے شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کی مہاراشٹر کے مراتھواڑہ علاقے میں آج تین حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

راج گڑھ، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے راج گڑھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار دگ وجئے سنگھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'عاشق کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے'، راج گڑھ لوک سبھا کے شہری دگ وجے سنگھ کو ان کے احترام کے حساب سے لیڈ سے شکست دیں اور ان کی سیاست سے باعزت وداعی کریں مسٹر شاہ یہاں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے میں 2.83 بلین ڈالر کی کم ہوکر 640.3 بلین ڈالر رہ گیا اسی طرح گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کم ہو کر 643.2 ارب ڈالر رہ گیا تھا جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 3.8 بلین ڈالر کم ہو کر 560.9 بلین ڈالر پر آ گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image