NationalPosted at: Mar 7 2021 11:19PM نیشنل یونین آف جرنلسٹس کا قومی اجلاس 13-15 مارچ کو دوسہ میں منعقد ہوگا
نئی دہلی، 07 مارچ (یواین آئی) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (برسلز-بیلجیئم) سے وابستہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس (این یو جے آئی) کا دو روزہ قومی اجلاس راجستھان کے دوسہ میں ہوگا۔
راجستھان کی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (جے اے آر) کے ریاستی صدر راکیش کمار شرما اور جنرل سکریٹری سنجے سینی نے بتایا ہے کہ اس قومی اجلاس میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس انڈیا (این یو جے آئی) کے قومی صدر راس بہاری جی اور قومی سکریٹری پرسنا موہنتی سمیت نیشنل ایکزی کیوٹیو کے معزز عہدیداران اور قومی ایگزیکٹو کے ممبران کے علاوہ پورے ملک کے نامور صحافی اس میں شامل ہوں گے۔
صحافیوں کے اس اجلاس کی ذمہ داری نیشنل یونین آف جرنلسٹس (این یو جے آئی) سے وابستہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن (جے اے آر) کی ہوگی اور اہم میزبان جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف راجستھان (جے اے آر) کی دوسہ کے ضلعی ایگزیکٹو اور ضلع کے معزز فرینڈس گروپ کے صحافی ہوں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا