NationalPosted at: Jan 12 2019 9:24PM صدرنے لوہڑی، مکر سنکرانتی ، پونگل ، بیہوکی مبارک باد دی
نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی)صدر رام ناتھ کووند نے لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل ، بھوگلی بیہو، اتراین اور پشپ پر و کے موقع پر تمام شہریوں کو اپنی طرف سے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
مسٹر کووند نے اپنے پیغام میں کہا ’’ سورج کے برج جدی میں داخل ہونے کے ساتھ ہی موسم تبدیل ہونے لگتا ہے۔ میں اس موقع پر تمام ہندوستانیوں اور بیرون ملک مقیم اہل وطن کو لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل ، بھوگلی بیہو، اتراین اور پشپ پر و کے موقع پر تمام شہریوں کو اپنی طرف سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
صدر نے کہا کہ یہ تہوار پورے ہندوستا ن میں مختلف شکلوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار ہمارے ملک کے کسانوں اور دیگر کروڑوں لوگوں کی بے پناہ محنت اور قربانی کا اعتراف بھی ہے۔
صدر نے اس موقع پر تمام اہل وطن کی خوشی ، خوشحالی اور بھائی چارہ کے جذبات کو مستحکم ہونے کی بھی دعا کی ۔
یو این آئی ج ا