image
Thursday, Jun 20 2019 | Time 00:21 Hrs(IST)
Regional

جالون کے ڈی ایم پر لالو کی سزا کم کرانے کی سفارش کا الزام

جالون کے ڈی ایم پر لالو کی سزا کم کرانے کی سفارش کا الزام

لکھنؤ، 11 جنوری ( یو این آئی) اترپردیش حکومت نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی سزا کم کئے جانے کے تعلق سے جالون کے ضلع مجسٹریٹ ( ڈی ایم) کی مبینہ سفارش کے معاملے میں جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔
جالون کے ضلع مجسٹریٹ منان اختر پر مسٹر یادو کی سزا کم کرنے کی سفارش کرنے کا الزام لگایاجارہا ہے۔ تفتیش جھانسی ڈویژن کے کمشنر امت گپتا کو سونپی گئی ہے۔ مسٹر گپتا نے بتایا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ کل دیر شام ریاستی حکومت نے تحقیقات کیلئےمقررکیا ہے، لیکن ابھی تک ان کے پاس تحریری حکم نامہ نہیں پہنچا ہے۔ آرڈر پہنچتے ہی وہ تحقیقات شروع کر دیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹر یادو کو سزا سنانے والے جج جالون کے رہنے والے ہیں اسی لیے مسٹر یادو کے لوگوں نے جالون کے ضلع مجسٹریٹ سے رجوع کیا تھا۔ دریں اثنا جالون کے ضلع مجسٹریٹ منان اختر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس سلسلے میں کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ وہ بہار کے رہنے والے نہیں ہیں۔ بنیادی طورپر وہ آسام کے رہنے والے ہیں۔ان کی نہ تو جج سے بات ہوئی ہے اور نہ کسی دوسرے سے۔ وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ ان پر اس طرح کے الزامات کس طرح لگائے جارہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم ہے کہ حکومت نے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے، لیکن ان سے اگر کچھ پوچھا جاتا ہے تو وہ اپنی بات رکھیں گے۔
قابل غور ہے کہ آر جے ڈی صدر کو رانچی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے چارہ گھوٹالے کے ایک معاملہ میں ساڑھے تین سال کی سزا اور دس لاکھ روپے جرمانہ سنایا تھا۔ وہ جھارکھنڈ کی ایک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
یو این آئی،اظ 1144

خاص خبریں
'ایک ملک ایک انتخاب' کے معاملے میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی: مودی

'ایک ملک ایک انتخاب' کے معاملے میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی: مودی

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرنے کے موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی ایک کمیٹی قائم کریں گے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیاں   وزیر اعظم کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں

کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعظم کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں

نئی دہلی, 19 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس، ترنمول کانگریس، ترنمول کانگریس ا ور بہوجن سماج پارٹی نے حصہ نہیں لیا۔

...مزید دیکھیں

دہلی میں بھی وزیر اعظم رہائشی اسکیم کا فائدہ ملے گا

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) دہلی میں وزیر اعظم کی رہائشی اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں دہلی شہری سکونت بہتری بورڈ اور دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رہائشی محکمہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش، جنوبی کوریا کے چینلزہندوستان میں دیکھے جائیں گے

بنگلہ دیش، جنوبی کوریا کے چینلزہندوستان میں دیکھے جائیں گے

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) ہندوستان میں سرکاری ڈیجیٹل ڈ ٹیلی ویژن پلیٹ فارم فری ڈش پر بنگلہ دیشی چینل بي ٹي وي ورلڈ اور جنوبی کوریا کا چینل کے بی ایس ورلڈ دیکھا جا سکے گا جبکہ ان ممالک میں دوردرشن کا بین الاقوامی چینل ڈی ڈی انڈیا نشر کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
کمل ناتھ کے خلاف شکایت کا وزارت داخلہ نے نوٹس لیا: 1984

کمل ناتھ کے خلاف شکایت کا وزارت داخلہ نے نوٹس لیا: 1984

چنڈی گڑھ،19جون(یو این آئی) شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے آج دعویٰ کیا کہ 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے مبینہ کردارہونے کے سلسلےمیں شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو خصوصی تفتیشی ٹیم کے پاس بھیجا ہے اور کانگریس کے رہنما کے خلاف انصاف کی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بہار میں پانچ طبی ٹیمیں بھیجے گا مرکز

بہار میں پانچ طبی ٹیمیں بھیجے گا مرکز

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) مرکزی حکومت نے بہار میں دماغی بخار (چمکی بخار یا جاپانی انسیفلائٹس) کے علاج میں مدد کے لئے امراض اطفال کے ماہرین اور نیم طبی عملہ کی پانچ ٹیمیں فوری طورپر مظفر پور بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ہیڈکوارٹر میں راہل کا پچاسواں یوم پیدائش منایاگیا

کانگریس ہیڈکوارٹر میں راہل کا پچاسواں یوم پیدائش منایاگیا

نئی دہلی، 19جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بدھ کو اپنا یوم پیدائش پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں کارکنوں کے ساتھ منایا۔

...مزید دیکھیں

اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کے تین لاکھ عہدوں کو جلد بھرا جائے گا: رمیش پوکھریا ل نشنک

19 Jun 2019 | 11:23 PM

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) ترقی انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال 'نشنک' نے کہا ہے کہ مرکزی یونیورسٹیوں میں خالی سات ہزار اسامیوں کے علاوہ ملک بھر کی ریاستوں کے كالجوں میں اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کے کوٹے کے تحت مخصوص تین لاکھ عہدوں کو جلد ہی بھرا جائے گا۔

وراٹ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے آملہ

19 Jun 2019 | 9:41 PM

برمنگھم، 19 جون (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ نے ایک روزہ کرکٹ میں 8 ہزار رن مکمل کئے لیکن وہ 8 ہزار رن پورے کرنے میں ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کا ریکارڈ نہیں توڑ پائے۔

کرن راؤ کی آٹھ سال بعد بطور ہدایت کار واپسی، فیس بک انڈیاسے ملایا ہاتھ

19 Jun 2019 | 6:24 PM

نئی دہلی،19جون(یو این آئی) پیپلی لائیو اور تارے زمیں پر جیسی فلموں کی فلم ساز کرن راؤ نے آٹھ سال کے بعد بطور ہدایت کار واپسی کرتے ہوئے کہانی سنانے میں موبائل کی اہمیت ظاہر کرنے کے لیے فیس بک انڈیا سے ہاتھ ملایا۔

مرکزی وزیر پٹیل کے بیٹے کو پولس نے ایک دن کے ریمانڈ پر لیا

19 Jun 2019 | 2:59 PM

نرسنگھ پور، 19 جون (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں ہوئی گولہ باری کے ایک معاملے میں آج گرفتار کئے گئے مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کے بیٹے پربل کو عدالت نے ایک دن کی پولس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

image