OthersPosted at: Dec 6 2018 10:22PM آج اسمبلی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل
2.8کروڑ رائے دہندے 1824امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے
حیدرآباد،6دسمبر(یواین آئی ) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے واحد مرحلہ میں جمعہ کو ہونے والے انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 1824امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ2.8کروڑ سے زائد رائے دہندے کریں گے۔
ریاست کے 119حلقوں میں صبح7بجے سے رائے دہی کا آغاز ہوگا جبکہ نکسلائٹس سے متاثرہ 13حلقوں میں رائے دہی کا اختتام 4بجے شام ہوگا۔ مرد رائے دہندوں کی تعداد 1.41لاکھ ہے جبکہ خاتون رائے دہندوں کی 1.39لاکھ سے زائد ہے ۔ ملکاجگری میں سب سے زیادہ42امیدوار انتخابی مقابلہ میں ہے جبکہ سب سے کم چھ امیدوار بانسواڑہ حلقہ میں مقابلہ کررہے ہیں۔
انتخابی حکام نے 32,815مراکز رائے دہی میں 1.6لاکھ سے زائد پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کے ذریعہ وسیع انتظامات کئے ہیں۔ تمام پولنگ بوتھس پر رائے دہی کا سامان اور ووٹنگ مشینیں دستیاب کروائی گئی ہیں۔ 30ہزار سے زائد سیکورٹی بشمول نیم فوجی دستور کی تعیناتی کے ذریعہ سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ آسان اور منظم انداز میں رائے دہی ہوسکے ۔ انتخابات کے دوران بے قاعدگیوں پر قابو پانے کے لئے تقریباً450فلائنگ اسکواڈس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
رائے دہی کے اختتام تک شراب کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ انتخابی حکام نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران انتخابات سے متعلق خبروں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی راجستھان‘مدھیہ پردیش ‘چھتیس گڑھ اور میزورم کے ساتھ 11دسمبر کو ہوگی ۔
یو این آئی۔ و خ