NationalPosted at: Sep 22 2020 11:37PM لوک سبھا کی کاروائی بدھ کو شام چھ بجے سے
نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) لوک سبھا کی کاروائی بدھ کی شام چھ بجے سے ہوگی اور گذشتہ روز کی کاروائی غیر متعینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کا بھی امکان ہے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج ایوان میں کہا،’مجھے اراکین پارلیمنٹ کو مطلع کرنا ہے کہ کل ایوان کی کاروائی شام چھ بجے سےہوگی‘۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایوان کی کاروائی بدھ کے روز ہی غیر متعینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کا بھی امکان ہے۔ ایوان کا مانسون سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو ہوا تھا اور یکم اکتوبر تک چلنا تھا لیکن کووِڈ۔19 کے مد نظر گذشتہ بجٹ سیشن کی طرح موجودہ سیشن میں بھی وقت سے پہلے کاروائی غیر متعینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا منصوبہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سیشن کے دوران بھی کئی اراکین پارلیمنٹ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی،ایم اے۔