NationalPosted at: Sep 21 2020 10:28PM حکومت ایم ایس پی کے تعلق سے خدشات دور کرے :منیش تیواری
نئی دہلی، 21 ستمبر(یواین آئی)کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں منظور ہوئے زراعت سے متعلق دو بل اورلازمی اشیاء بل کے سبب ملک کے کاشتکاروں کو خدشہ ہے کہ سرکاری ایجنسیاں کسان پیداوار کی خرید کرتی رہیں گی یانہیں لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران پیر کو مسٹر تیواری نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ یقین دلاناچاہیے کہ حکومت خرید جاری رہے گی اور کم از کم امدادی قیمت جاری رہے گی۔
کانگریس ایم پی نے کہا کہ ہزاروں کسان ان بلوں کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ایف سی آئی جیسی سرکاری مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ سے حکومت جو خریداری کرتی ہے اور ریاستوں کی ایجنسیوں کو کسان کی پیداوار کے لیے رقم دیتی ہیں وہ جاری رہنی چاہیے۔مسٹر تیواری نے کم از کم امدادی قیمت کے ختم ہونے کے تعلق سے پیدا ہورہے خدشات سے متعلق حکومت سے وضاحت طلب کی۔
یواین آئی۔الف الف- ع ا-