NationalPosted at: Jul 22 2019 12:19PM پاسوان کے انتقال پر لوک سبھا دن بھر کےلئے ملتوی نہ ہونے سے اپوزیشن ناراض
نئی دہلی،22جولائی(یواین آئی)لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر اور لوک سبھا کے موجودہ رکن پارلیمنٹ رام چندر پاسوان کے انتقال پر ایوان میں انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا لیکن روایت کے مطابق ایوان کی کارروائی ان کی یاد میں دن بھر کے لئے ملتوی نہیں کی گئی جس پر اپوزیشن اراکین نے آج سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت اور مسٹر پاسوان کےا نتقال پر اپنا تعزیتی پیغام پڑھنے کےبعد ایوان کی کارروائی دو بجے تک کےلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ایوان کی روایت کے مطابق ایوان کے موجودہ رکن کے انتقال پر کارروائی دن بھر کےلئے ملتوی کی جاتی ہے۔لیکن اسپیکر نے دن بھر کے بجائے صرف لنچ تک کےلئے ہی ایوان کی کارروائی ملتوی کی۔
اس پر کانگریس ،ڈی ایم کے ،ترنمول کانگریس،بہوجن سماج پارٹی کے رکن ناراض ہوگئے۔بی ایس پی لیڈر دانش علی نے کہا کہ کیا مسٹر پاسوان کے دلت سماج سے تعلق ہونے کی وجہ سے کارروائی دن بھر کےلئے ملتوی نہیں کی جارہی ہے۔دیگر اپوزیشن اراکین نے بھی کہا کہ مسٹر پاسوان کے ومودہ رکن پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کےلئے ملتوی ہونی چاہئے۔
یواین آئی۔اےایم۔