OthersPosted at: Jun 10 2023 2:37PM ہمنتا منی پور کے مسئلے پر بات کرنے امپھال پہنچے
امپھال، 10 جون (یو این آئی) آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما اپنے ہم منصب این بیرن سنگھ کے ساتھ منی پور کے مسئلے پر بات کرنے کے لیے ہفتہ کو یہاں پہنچے۔
چورا چند پور میں 3 مئی کو دو نسلی گروپوں کے درمیان 110 سے زائد افراد کی مڈبھیڑ کے دوران شروع ہونے والے بحران میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس دوران تشدد میں 3 ہزار سے زیادہ مکانات کو آگ لگا دی گئی تھی، 45 ہزار سے زیادہ بے گھر لوگ اب بھی ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں۔
حکومت نے امدادی اقدامات کے طور پر تقریباً 101 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں 3 مئی سے انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔
چونکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تشدد کی کوئی اطلاع نہیں تھی، اس لیے ہفتے کی صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔ کانگ پوکپی ہائی وے بحران شروع ہونے کے بعد سے بند ہے۔
یواین آئی۔الف الف