InternationalPosted at: Nov 12 2019 9:52AM میکسیکو جا رہا ہوں، لیکن جلد ہی لوٹوں گا: مورالیز
ماسکو، 12 نومبر (اسپوتنك) بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالیز نے کہا کہ وہ میکسیکو جا رہے ہیں لیکن جلد ہی طاقت کے ساتھ لوٹیں گے۔
مسٹر مورالیز نے ٹویٹ کرکے کہا’’بھائیوں اور بہنوں میں میکسیکو جا رہا ہوں۔ سیاست کی وجہ سے ملک چھوڑنا کافی دكھ بھرا ہے لیکن میں جلد ہی طاقت اور توانائی کے ساتھ لوٹوں گا‘‘۔
اس سے پہلے پیر وکے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ میکسیکو حکومت کی طرف مورالیز کو لینے کے لئے ہوائی جہاز بھیجا گیا ہے اور یہ طیارہ پیرو میں ایندھن بھرنے کے لئے رکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں جاری احتجاج کے درمیان مسٹر مورالیز نے گزشتہ اتوار کو اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔
میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک مسٹر مورالیز کو سیاسی پناہ دے گا۔
اسپوتنک،اظ