NationalPosted at: Sep 14 2018 9:04PM مودی کی جیٹلی اور فنانس سکریٹری کے ساتھ میٹنگ
نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے ریکارڈ سطح پر پہنچنے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے میں جاری کمی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور فنانس سکریٹری ہس مکھ ادھيا کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
میٹنگ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے میٹنگ کی تصدیق کی ہے، لیکن اس سلسلے میں کوئی تفصیل نہیں دی ۔ ذرائع نے کہا کہ ہفتے کی شام کو بھی ان کی دوبارہ میٹنگ ہونی ہے۔
سمجھا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں آئی تیزی اور روپے میں کمی کی وجہ سے معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر مسٹر جیٹلی نے وزیر اعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں تیزی سے چالو کھاتہ میں خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے میں کمی کا بھی معیشت پر برعکس اثر ہونے اور ملک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن پارٹی پٹرول-ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں اور روپے کے گرتےی قدر کے سلسلے میں مسلسل حکومت کو گھیرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس معاملے پر 10 ستمبر کو بھارت بند بھی کی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔