Friday, Oct 22 2021 | Time 13:06 Hrs(IST)
National

حکومت تمام کو سستا علاج دستیاب کرنے کے لئے پرعزم: مودی

حکومت تمام کو سستا علاج دستیاب کرنے کے لئے پرعزم: مودی

نئی دہلی، 27ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے غریبوں، خواتین اور درمیانہ طبقہ سستا اور بہتر علاج دستیاب کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ملک میں شمولیاتی اور جامع صحت کی سہولیات کا ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے مسٹر مودی نے آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی تیسری سالگرہ کے موقع پر آن لائن منعقدہ پروگرام میں ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے ملک میں صحت کی سہولیات، ہسپتال، ڈاکٹر، فارمیسی، ادویات کی دکانیں اور مریض ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔ پلیٹ فارم سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی شہریوں کو سینئر ڈاکٹروں اور ماہرین کے مشورے حاصل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سات برسوں سے جاری صحت سہولیات کو مضبوط کرنے کی مہم آج نئے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم ایک مشن شروع کررہے ہیں جس میں ہندستان کی صحت سہولیات میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندستان شمولیاتی اور جامع صحت صحت ماڈل پر کام کررہا ہے۔ یہ ماڈل صحت دیکھ بھال اور بیماری کے معاملے میں آسان، کفاتی اور قابل رسائی علاج پر زور دیتا ہے۔ طبی تعلیم میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سے سات سالوں کے مقابلہ میں ہندستان میں بہت زیادہ تعداد میں ڈاکٹر اور مساوی طبی افرادی قوت تیار کی جارہی ہے۔ ملک میں ایمس اور دیگر جدید طبی اداروں کا ایک وسیع نیٹورک قائم کیا جارہا ہے اور ہر تین لوک سبھا حلقوں میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کا کام چل رہا ہے۔ انہوں نے گاووں میں صحت سہولیات کو مضبوط کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ گاوں میں پرائمری ہیلتھ سنٹر نیٹورک اور ہیلتھ مراکز کو مضبوط کیا جارہا ہے۔ ایسے 80ہزار سے زیادہ مرکز پہلے ہی کام کررہے ہیں۔
اس پروگرام میں مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، وزیر ریلوے اشونی وشنو اور کئی ریاستوں کے وزراء صحت اور مرکز اور ریاستوں کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر آیوشمان بھارت کی کامیابیوں اور حصولیابیوں پر ایک ویڈیو فلم اور کافی ٹیبل بک بھی جاری کی۔
یو این آئی۔ م ع۔1610

خاص خبریں
کورونا کے دوران زراعت نے معیشت کو بہتر کیا: مودی

کورونا کے دوران زراعت نے معیشت کو بہتر کیا: مودی

نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے زرعی شعبے میں ہونے والی ترقی کی آج ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران زرعی شعبے نے معیشت کو بہتر کیا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.16 فیصد

ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.16 فیصد

نئی دہلی 22 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی سست ہوتی رفتار کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملات میں 3086 کی کمی واقع ہوئی ہے اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.16 فیصد ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
ووکل فار لوکل کو معمول میں ڈھالنا ضروری : مودی

ووکل فار لوکل کو معمول میں ڈھالنا ضروری : مودی

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں ایک ارب کوویڈ ویکسینیشن کی حصولیابی میں دیسی ویکسین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر نے آج کہا کہ ہمیں اپنے معمول میں ووکل فار لوکل کو ڈھالنا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
گذشتہ24 گھنٹوں میں 61 لاکھ سے زیادہ لگے کوویڈ ویکسین

گذشتہ24 گھنٹوں میں 61 لاکھ سے زیادہ لگے کوویڈ ویکسین

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
نائیڈو کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

نائیڈو کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی آج ملک سے خطاب کریں گے

مودی آج ملک سے خطاب کریں گے

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 10 بجے ملک سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ اس کے برے دن چل رہے ہیں: مایاوتی

کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ اس کے برے دن چل رہے ہیں: مایاوتی

لکھنؤ ، 22 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے طالبات کوا سکوٹی اور اسمارٹ فون دینے کے وعدے پر طنز کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ الیکشن آنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی طرح ’اچھے دن‘سبز باغ کے وعدے کرنے والی کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ اس کے برے دن چل رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

عالمی ادارہ صحت نے ہیلتھ ورکرز کے ویکسینیشن کی اپیل کی، 115000 کی موت ہوچکی ہے

22 Oct 2021 | 1:05 PM

جینیوا 22 اکتوبر (یو این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک سے ہیلتھ ورکرز کے لئے ویکسینیشن میں ترجیح دینے کی اپیل کی ہے، کیونکہ اس کے ایک پیپرمیں اس بات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ جنوری 2020 اور مئی 2021 کے درمیان کورونا وائرس سے 115000 ہیلتھ ورکرز کی موت ہو چکی ہے۔

ووکل فار لوکل کو معمول میں ڈھالنا ضروری : مودی

ووکل فار لوکل کو معمول میں ڈھالنا ضروری : مودی

22 Oct 2021 | 12:50 PM

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں ایک ارب کوویڈ ویکسینیشن کی حصولیابی میں دیسی ویکسین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر نے آج کہا کہ ہمیں اپنے معمول میں ووکل فار لوکل کو ڈھالنا ہوگا۔

قادر خان نے بالی ووڈ میں کثیر جہتی فنکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت بنائی

قادر خان نے بالی ووڈ میں کثیر جہتی فنکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت بنائی

21 Oct 2021 | 2:29 PM

ممبئی 21 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی سنیما میں قادر خان کو ایک ایسے کثیر جہتی آرٹسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے مکالمہ نگار، رائٹر، ویلن، کامیڈین کے طور پر ناظرین کے درمیان اپنی ایک انوکھی شناخت بنائی۔