NationalPosted at: Oct 18 2018 11:53PM این ڈی تیواری کے انتقال پر کووند، نائیڈو ، مودی کا اظہار تعزیت
نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) صدر رامناتھ کووند ، نائب وزیراعلی ایم ونکیا نائیڈو ،وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے سابق مرکزی وزیر نارائن دت تیواری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کووند نے ٹوئٹر پر آج جاری تعزیتی پیغام میں کہاکہ سینئر سیاستداں اور سابق مرکزی وزیر این ڈی تیواری کے انتقال سے (مجھے) گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے وزیراعلی کے طورپر انہوں نے ان ریاستوں میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کئی کام کئے۔ ان کے کنبہ اور ساتھیوں کے ساتھ میری ہمدردی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے بھی توئٹ کیا کہ سینئر لیڈر نارائن دت تیواری کے انتقال پر (میں) تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ اپنی طویل سیاسی زندگی میں (این ڈی) تیواری گورنر، وزیراعلی اور مرکزی وزیر کے طورپر عوامی خدمت میں منسلک رہے۔
مسٹر نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ "مسٹر تیواری کے انتقال کی خبر سن کر بہت رنج ہوا۔ وہ ایک عظیم لیڈر اور قابل ایڈمنسٹریٹر تھے۔ اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں صنعتی ترقی کے لئے انہوں نے جو کردار ادا کیا ہے ، اس کے لئے وہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے"۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 2115