OthersPosted at: Mar 26 2023 12:00PM وزیراعظم کے 8اپریل کو دورہ حیدرآباد کا امکان
حیدرآباد26مارچ(یواین آئی) وزیراعظم مودی کے 8اپریل کو حیدرآباد کے دورہ کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مودی،سکندرآباد۔تروپتی وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھائیں گے۔بتایاجاتا ہے کہ اسی روز وہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ان کے دورہ کے موقع پر جلسہ کا بھی امکان ہے تاہم ان کے دورہ کی تاریخ کی ہنوز تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔
یواین آئی وخ