RegionalPosted at: Jan 8 2018 11:54PM قومی سلامتی کے ایشوز پرڈی جی اور آئی جی سے مودی کی بات چیت
گوالیار، 8 جنوری ( یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج بھی مدھیہ پردیش کے گوالیار کے ٹیكن پورمیں واقع باردڑسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اکیڈمی میں پولیس ڈائرکٹرجنرل (ڈی جی) اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے ساتھ سلامتی سے متعلق ایشوز پر بات چیت کر رہے ہیں۔وزیر اعظم آج دوپہر ڈی جی اور آئی جی کانفرنس کے اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اسکے بعد وہ نئی دہلی روانہ ہوں گے۔
اس سے قبل سیشن انفارمیشن آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں کل بھی دن بھر سیکورٹی سے متعلق موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ گزشتہ تین برسوں میں لئے گئے فیصلوں کے بارے میں بھی ایک پرزنٹیشن پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کھانے کے دوران چنندہ افسران کے ساتھ سیکورٹی اور پولیسنگ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر مودی کا حکام کے ساتھ یہ بات چیت نو گھنٹے سے زیادہ چلا۔
مسٹر مودی کل اس کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے یہاں پہنچے تھے۔ کل انہوں نے بی ایس ایف اکیڈمی کی پانچ نئی عمارتوں کا افتتاح کرتے ہوئے تختی کی نقاب کشائی کی۔ پروگرام سے میڈیا کو دور رکھا گیا ہے۔
یو این آئی،اظ 1154