RegionalPosted at: Jan 24 2018 4:33PM ذات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر ترقی میں اپنا رول ادا کریں۔ نائیڈو
لکھنؤ، 24جنوری (یو این آئی) نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے لوگوں سے ذات اور مذہب کی سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کی ترقی کے لئے تعمیری رول ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے آج یہا ں اودھ شلپ گرام میں پہلے اترپردیش ڈے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زبان، بول چال الگ الگ ہیں لیکن ہم ایک ہیں۔ ہمارا کوئی مذہب کیوں نہ ہو سب سے پہلے ہم ہندوستانی ہیں۔ ملک کو ایک خوشحال ملک بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے ۔ ذات اور مذہب کی سیاست سے اوپر اٹھ کر قوم کی تعمیر میں سب کو حصہ ادا کرنا چاہئے۔ ہماری روایت رہی ہے سروے بھونتو سکھن۔ اسی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
اس موقع پر مسٹر نائیڈو نے ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم کا بھی افتتاح کا ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے ۔ اس کی ترقی کے بغیر ملک پیچھے رہ جائے گا۔ ملک کو اقتصادی سپر پاور بنانے کے لئے اترپردیش کو ترقی یافتہ ریاست بنانا ہوگا۔
یو ین آئی ج ا