NationalPosted at: Oct 27 2020 3:52PM کے آر نارائنن کو نائیڈو کا خراج عقیدت
نئی دہلی، 27 اکتوبر (یو این آئي) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے سابق صدر جمہوریہ کے آر نارائنن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مسٹر نائیڈو نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ مسٹر کے آر نارائنن ایک ہنر مند ایڈمنسٹریٹر اور نظریہ ساز قائد تھے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ "میں ہندوستان کے سابق صدر کے آر آر نارائنن کی برسی کے موقع پر ان کی یادوں میں سلام پیش کرتا ہوں۔ آپ ایک ہنر مند منتظم، نظریہ ساز لیڈر تھے جنہيں کمزور طبقات کے لئے اپنی ہمدردی اور جدوجہدکے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا"۔
یو این آئي۔ م ش۔ 1440