NationalPosted at: Dec 10 2018 11:10PM رواداری، ہم آہنگی ہندوستان کے 'ڈی این اے‘ میں ہے: نقوی
نئی دہلی، 10 دسمبر (یواین آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ لوگوں میں خوف پیدا کرنے اور معصوم لوگوں کا قتل کرنے والے دہشت گردوں کے انسانی حقوق کی وکالت کرنا مناسب نہیں ہے۔
مسٹر نقوی نے پیر کو یہاں قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی طرف سے منعقد یوم انسانی حقوق کے پروگرام میں کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ کچھ تنظیم اور لوگ دہشت گردوں اور قومی سلامتی کو چیلنج کرنے والی تنظیموں کے کارکنوں کے لئے آواز اٹھاتے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم عام شہریوں کا قتل،دہشت پھیلانے اور دنیا میں امن وامان اورہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو انسانی حقوق سمجھ بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر جمہوری ممالک کے مقابلے ہندوستان میں سماجی و اقتصادی اور مذہبی حقوق کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کہیں زیادہ محفوظ ہیں۔ رواداری، ہم آہنگی ہندوستان کے‘ڈی این اے‘ میں ہے۔ سماجی و ثقافتی ہم آہنگی کی وجہ سے ہی ہندوستان مختلف زبانوں،مذاہب، فرقوں کے باوجود اتحاد کی ڈور میں بندھا ہوا ہے۔ ہماری اس اتحاد کی طاقت کو کوئی شیطانی طاقت کمزور نہ کرنے پائے اس کے لئے ہم کو چوکس اورہوشیار رہناہوگا۔
جاری،یو این آئی،اظ