NationalPosted at: Sep 16 2020 11:59AM معروف ادیب اور فن کار کپیلا واتسیاین نہیں رہیں
نئی دہلی،16ستمبر(یواین آئی) پدم ویبھوشن سے نوازی جاچکیں ملک کی معروف فن کار اور راجیہ سبھا کی نامزد رکن کپیلا واتسیاین کا بدھ کو یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 91 برس کی تھی۔
محترمہ واتسیاین کے انتقال سے شعبہ فن میں سوگ کی لہر ہے۔وہ ہندی کے مشہور مصنف سچید آنند ہیرا آنند واتسیاین اگئے کی اہلیہ تھیں اور تنہا زندگی گزار رہی تھیں۔
25 دسمبر 1928 کو دہلی میں پیدا ہونے والی ، محترمہ کپیلا واتسیاین ، موسیقی ، رقص اور فن کی ادیب تھیں۔ انہوں نے دہلی بنارس ہندو یونیورسٹی اور امریکہ کے مشی گن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔ کپیلا جی ، جو سنگیت ناٹک اکیڈمی کی فیلو رہ چکیں تھیں، ممتاز ڈانسر شمبھو مہاراج اور مشہور مورخ واسودیو شرن اگروال کی شاگرد بھی تھیں۔
وہ راجیہ سبھا کےلئے 2006 میں نامزد رکن مقرر کی گئی تھیں اور فائدہ کے عہدے کے تنازع کی وجہ سے انہوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد وہ دوبارہ راجیہ سبھا کی رکن نامزد کی گئیں۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔