NationalPosted at: Oct 9 2019 5:15PM دارا شکوہ ہندوستان کا شہنشاہ تو نہیں بن سکا لیکن اپنےویژن کی وجہ سے وہ آج کروڑوں دلوں پر حکومت کر رہا ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
نئی دہلی،9 اکتوبر (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر شیخ عقیل احمد نے مغل شہزادے محمد دارا شکوہ کو ہندوستان کے امتزاجی معاشرے کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ ہندوستان کا شہنشاہ تو نہیں بن سکا لیکن اپنےویژن کی وجہ سے وہ آج کروڑوں دلوں اور ذہنوں پر حکومت کر رہا ہےقومی کونسل کے زیر اہتمام یہاں دو روزہ ’دارا شکوہ: حیات و خدمات‘کے عنوان سے منعقدہ سیمنار میں افتتاحی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک پوری دنیا میں ایک مثالی معاشرہ اور آئیڈیل سوسائٹی کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ کیوں کہ وہ ایسا شخص تھا جو صحیح معنوں میں مذہبی رواداری، سماجی آہنگی، اتحاد پسندی، باہمی محبت، تنوع میں جدت اور مخلوط معاشرت اور ثقافت کا قائل تھا انہوں نے کہاکہ وہ ایک طرف سنت کبیر، بدخشی اور مولانا روم سے متاثرتھے دوسری طرف بابو لال جوگی اور پنڈت جگن ناتھ سے رشتہ رکھتے تھے۔وہ وحدانیت اور تصور میں گہری عقیدت رکھتے تھے۔ ان کے لئے انسان کی خدمت کرنا بادشاہت سے زیادہ اہم تھا۔ انہوں نے دارا شکوہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اپنشد کا ترجمہ کرکے ہندو مدت کا تعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور دارا شکوہ کے اپنشد وغیرہ کے ترجمہ کے بعد ہی یوروپ اور مغرب کی دلچسپی ہندو مت میں بڑھی اور انہوں نے اس کا مطالعہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندو مت اور اسلام کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کیا۔ مجمع البحرین لکھ کر انہوں نے جہاں صوفیائے کرام کا تعارف کرایا وہیں سفیہ االاولیاء اور سکینتہ الاولیا لکھ کر انہوں نے تصوف کا تعارف کرایا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔